Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر اعلیٰ کی چترال پریس کلب کے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے چترال پریس کلب کے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی ہے . انہوں نے پریس کلب کے صدر ظہیر الدین اور نومنتخب دیگر اراکین کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ نومنتخب کابینہ صحافتی برادری کی فلاح کے ساتھ ساتھ مثبت اقدار کے فروغ کیلئے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے ادا کرے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کے دور میں صحافت ریاست کے ایک اہم ستون کے طور پر سامنے آئی ہے ۔ صوبے میں تبدیلی کے عمل خصوصاً امن و امان کی بحالی کے سلسلے میں دیگر طبقات معاشرہ کے ساتھ ساتھ صحافتی برادری نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انتہائی سنگین حالات میں بھی ہماری میڈیا نے ملک و قوم کا سافٹ امیج اُجاگر کیا اور اُمید ہے کہ آئندہ بھی ملک وقوم سے وفاداری کایہ طرز عمل جاری رہے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
17564