Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر صحت کی ہدایت پر دوردراز علاقوں میں ایمرجنسی کیب سروسز شروع کرنے کا فیصلہ

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)160محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے دوردراز160 بشمول قبائلی اضلاع میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کی ہدایت کی روشنی میں انصاف ایمرجنسی کیب سروسز شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے جس کیلئے محکمہ صحت کی گاڑیاں بروئے کار لائی جائیں گی تاکہ لوگوں کوایمرجنسی کی صورت میں فوری طبی امداد مل سکے، محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرصحت ڈاکٹرہشام کی زیرصدارت ہیلتھ سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس ہوا جس میں مشیر صحت ڈاکٹر جواد واصف کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران نے بھی160 شرکت کی، اجلاس میں صحت کے160 شعبے سے متعلق مختلف اموراورمسائل کا تفصیلی160 جائزہ لیا گیا،اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ قبائلی اضلاع سمیت خیبرپختونخوا میں انصاف ایمرجنسی کیب سروسز کا آغاز کیاجائے گا جس کے تحت محکمہ صحت کی سینکڑوں گاڑیوں کے ذریعے دوردراز علاقوں میں مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور بنیادی160 مراکزصحت160 اور دوسرے160 ہسپتالوں کو شفٹ کیاجاسکے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرصحت ڈاکٹر ہشام نے کہا کہ ادارہ صحت میں کسی بھی کرپٹ اور نااہل فرد کیلئے کوئی گنجائش نہیں اور ایسے افراد کیخلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ محکمہ میں سزا وجزا کا عمل جاری رہے گا تاکہ سسٹم میں بہتری آسکے، انہوں نے واضح کیا کہ ہسپتالوں اور دفاتر میں ڈیوٹی انجام نہ دینے والے ڈاکٹروں اور دیگر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی لہذا وہ غریب مریضوں کے بہترعلاج معالجے پر توجہ دیں۔ وزیرصحت کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا بشمول160 قبائلی اضلاع میں جلدانصاف ایمرجنسی کیمپ سروسز شروع کردی جائیں گی جس سے غریب اورنادار مریضوں160 کو خصوصی طور پر فائدہ پہنچے گا اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاجاسکے گا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق لوگوں کو ان کی گھروں کی دہلیز پر فوری اور معیاری صحت سہولیات کی فراہمی ان کا مشن ہے،صحت کے160 شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں اورہیلتھ سیکٹر میں لوگوں کو بہت جلد مزید بہتری نظر آئے گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
17554