Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر میں چکن اورانڈوں‌کی قیمتوں‌میں نمایاں‌کمی، نرخ نامہ جاری

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کی کوششوں سے چکن اور انڈوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی آگئی اور اب چکن کی تھوک قیمت 150روپے فی کلوگرام مقرر کردی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال کی طرف سے جاری کردہ نئی نرخنامے کے مطابق چھوٹے سائز انڈوں کی قیمت 100روپے فی درجن اور بڑے سائز کے انڈوں کی قیمت 120روپے مقرر کی گئی ہے۔ ڈی ایف سی چترال فضل باری نے صارفین پر زور دیا ہے کہ تمام چکن فروشوں کے دکانوں میں ڈیجیٹل ترازو موجود میں تول کر چکن خریدنے پر اصرار کریں اور انکار کرنے یا ترازو کی عدم دستیابی کی صورت میں ان کو ٹیلی فون نمبر 0320-9892135یا 412567پر یا پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف رپورٹ درج کرائیں۔ انہوں نے کہاکہ چکن فروشوں کی من مانیوں کو کنٹرول کرنا صارفین کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
17579