Chitral Times

Feb 6, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایون وی سی ٹوکے عوام کا بجلی کے حصول کیلئے دھرنا چوتھے روز بھی جاری

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نمائند ہ چترال ٹائمز)ایون جنالی میں چاردنوں سے گولین گول ہائیڈرو پاور اسٹیشن اور ایس آر ایس پی کی بجلی گھر سے بجلی کی فراہمی کے لئے احتجاج اور دھرنا جاری ہے۔وی سی ایون ٹو کے ناظم محمد بصیر ،نائب ناظم اکرام اللہ اور تمام جملہ ممبران یوتھ ایون اور اہالیان وی سی ٹو نے اس احتجاج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پرزور مطالبہ کیا کہ محمد خان کی بجلی گھر سے ایون کو بجلی پوری نہیں مل رہی۔اور ایس آر ایس پی کی بجلی گھر سے بھی وی سی ایون ٹو کو بجلی نہیں دی جارہی جس کے وجہ سے اہالیان علاقہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔اُنہوں نے ایم این اے چترال اورچیف ایگزیکٹیو ایس آر ایس پی سے بھرپور مطالبہ کیا کہ گولین گول ہائیڈرو پاؤر ہاؤس اور ایس آر ایس پی کے بجلی گھر سے علاقہ کو بجلی کی فراہمی جلد از جلد شروع کی جائے۔


شیئر کریں: