Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آیون، بجلی کی حصول کیلئے ویلج کونسل ٹو کے عوام کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا

Posted on
شیئر کریں:

آیون (چترال ٹائمز رپورٹ)‌ ایون گاوں‌کے ویلج کونسل ٹو کے عوام کا بجلی کے حصول کیلئے دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا. انتہائی سردی کے باوجود سینکڑوں‌افراد روزانہ صبح دس بجے سے سہ پہر ڈھائی بجے تک ایون جنالی بازار میں دھرنا دئیے بیٹھتے ہیں‌. ان کا موقف ہے کہ ایون میں‌ ایس آر ایس پی کے زیر انتظام تعمیر شدہ بجلی گھرمیں‌ ایون کے تمام عوام حقدار ہیں . مگر ویلج کونسل ایون ون کے عوام کو دیا گیا اور ویلج کونسل ٹو کے عوام ابھی تک محروم ہیں‌. جبکہ دوسری طرف ویلج کونسل ون کے عوام بضد ہیں‌کہ مذکورہ بجلی گھر صرف اورصرف ان کیلئے بنایا گیا ہے . اورکیپسٹی کم ہونے کی وجہ سے دونوں ویلج کونسلوں‌کیلئے ناکافی ہے. لہذا ویلج کونسل ٹو کے عوام کو بجلی نہ دی جائے. جس کی وجہ سے دونوں‌ویلج کونسلوں‌کے عوام کے درمیان تنازعہ طول پکڑتی جارہی ہے . اور آج تیسرے روز بھی ویلج ٹو کے عوام کا دھرنا جاری رہا .
اس سلسلے میں‌جب ڈی پی ایم ایس ارایس پی طارق احمد سے رابطہ کیاگیا توانھوں‌نے چترال ٹائمزڈاٹ کام کو بتایا کہ بجلی گھر کی پیداواری صلاحیت سات سوکلواٹ ہے . مگر سردیوں‌میں پانی کم ہونے کی وجہ سے بجلی گھر کی استعداد کار مذید کم ہوجاتی ہے .جس کی وجہ سے ایون کے تمام عوام کو بجلی نہیں‌دے سکتے . تاہم تقریبا سو کلواٹ تک کی اضافی بجلی کو ہم ہسپتال، سکولوں‌اورقریبی دکانداروں‌کو دینا چاہتے ہیں‌.جس سے عوام کو سہولت کے ساتھ کچھ ریونیو بھی حاصل ہوسکے. مگردو ویلج کونسلوں‌کی اپس میں‌ چپقلش کی وجہ سے ہسپتال اورقریبی دکانداروں‌کو بھی بجلی نہٰیں‌دے سکے ہیں.
ayun vc 2 protest for electricity 3


شیئر کریں: