Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بونی کروئے جنالی کرکٹ‌گراونڈ کی مرمت کی اجازت دیدی گئی، اسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ..انعام اللہ

Posted on
شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمز رپورٹ‌) سب ڈویژن مستوج کے ہیڈ کوارٹر بونی سے تعلق رکھنے والے معروف سوشل ورکرز انعام اللہ ، صادق الرحمن، صفدر علی ، فیض احمد، مشرف خان ، تنزیل الرحمن و دیگر نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ‌کمشنر مستوج نے بونی کروئے جنالی میں‌ واقع کرکٹ گراونڈ کے مرمت کی اجازت دی ہے . جس پرہم اہالیان بونی کی طرف سے AC مستوج عنایت اللہ و تحصیلدار رب نواز کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے اپنے اختیارات کا درست اور منصفانہ استعمال کرتے ہوئے علاقہ کروے جنالی بونی میں واقع قدیم کرکٹ گراؤنڈ کی مرمت کی اجازت دے دی۔ اپنے مشترکہ ایک اخباری بیان میں انھوں‌نے کہا ہے کہ گراونڈ کی مرمت کے لیے یوتھ کونسلر سعید ولی نے فنڈز مختص کی تھی۔ مگر چند عناصر مذکورہ قدیم کرکٹ گراؤنڈ کو اپنی ملکیت جتاتے ھوے غاصبانہ قبضے کی کوشش کرکے کرکٹ گراؤنڈ کی مرمت کے کام میں رکاوٹ بن رھے تھے۔آج اس کرکٹ گراؤنڈ میں مرمتی کام کا باقاعدہ آغاز ھو گیا۔
انھوں‌نے مذید کہا کہ کھیل کے زریعے بھی نوجوان نسل کو غیر مغاشرتی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں سے بچا یا جاسکتاہے ۔اور ساتھ ہی ھم PTI GOVTکے بھی مشکور ھیں کہ جنھوں نے کھیل کو فروغ دینے کے اپنے منشور پر عمل کرتے ہوئے کرکٹ گراؤنڈ کے لیے فنڈ مختص کی۔اور تمام رکاوٹیں ختم کر کے کرکٹ گراؤنڈ میں مرمت کا آغاز ہوا۔
ھم گورنمنٹ اور انتظامیہ سے توقغ رکھتے ہیں کہ وہ مستقل میں بھی اس کرکٹ گراؤنڈ کی تنذین و آرائش میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑےگی.
booni kroy junali cricket ground


شیئر کریں: