Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد نئے کرائے نامے جاری، پشاورتاچترال کرایہ445روپے مقرر

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کے نرخ 111.39روپے سے کم کر کے 106.68روپے مقرر کئے جانے کے بعد صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے صوبے میں اندرون شہر اور مختلف شہروں کے مابین ڈیزل سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کیلئے نئے کرایے نامے تیار کئے ہیں جن کے تحت فلائنگ کوچز /منی بسیں 1.22روپے،اے سی بسیں 1.42روپے ،عام بسیں1.07روپے اور لگژری بسیں 1.17روپے فی کلو میٹر فی مسافر کرایے وصول کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوہاٹ تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 79روپے ،اے سی بسیں 92روپے ، عام بسیں 70روپے اور لگژری بسیں 76روپے کرایہ وصول کرے گی۔ اسی طر ح پشاور سے بنوں تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 237روپے ،اے سی بسیں276روپے ، عام بسیں209روپے اور لگژری بسیں 228روپے ،پشاور سے ڈی آئی خان تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 410روپے ،اے سی بسیں477روپے ، عام بسیں 360روپے اور لگژری بسیں393روپے،پشاور سے ہری پور تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 190روپے ،اے سی بسیں 222روپے ، عام بسیں167روپے اور لگژری بسیں 183روپے،پشاور سے ایبٹ آباد تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 235روپے ،اے سی بسیں274روپے ، عام بسیں 207روپے اور لگژری بسیں226روپے،پشاور سے مانسہرہ تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 265روپے ،اے سی بسیں 308روپے ، عام بسیں 232روپے اور لگژری بسیں 254روپے،پشاور سے مردان تک فلائنگ کوچز /منی بسیں71روپے ،اے سی بسیں 82روپے ، عام بسیں 62روپے اور لگژری بسیں 68روپے،پشاور سے ملاکنڈ تک فلائنگ کوچز /منی بسیں144روپے ،اے سی بسیں 168روپے ، عام بسیں126روپے اور لگژری بسیں 138روپے،پشاور سے تیمرگرہ تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 216روپے ،اے سی بسیں 251روپے ، عام بسیں 189روپے اور لگژری بسیں207روپے،پشاور سے مینگورہ تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 210روپے ،اے سی بسیں244روپے ، عام بسیں 184روپے اور لگژری بسیں 201روپے،پشاور سے دیرتک فلائنگ کوچز /منی بسیں 305روپے ،اے سی بسیں 355روپے ، عام بسیں 267روپے اور لگژری بسیں 292روپے،پشاور سے چترال تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 445روپے ،اے سی بسیں518روپے ، عام بسیں 391روپے اور لگژری بسیں 427روپے اور پشاور سے چارسدہ تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 33روپے ،اے سی بسیں 38روپے ، عام بسیں 29روپے اور لگژری بسیں32روپے کرایہ وصول کرے گی موجودہ 50فیصد رعایت دینی مدارس کے طلباء، تعلیمی اداروں /معذوروں(خصوصی افراد) اور 60سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کیلئے جاری رہے گی اگر ائر کنڈیشنڈ گاڑیوں میں اے سی کام نہیں کر رہا ہو تو ڈیلیکس سٹیج کیرج بس کا کرایہ چارج کیا جائے گا۔

دریں اثنا چترال کے عوام نے کرایوں‌میں‌کمی کو خوش آئندقراردیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ چترال پشاوراور چترال دیر ، تمرگرہ کے مابین چلنے والی مسافربردار گاڑیوں‌کیلئے کرایہ نامہ جاری کرکے ان پر عملدرآمد کرایا جائے. انھوں‌نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاورقصہ خوانی کے چورآڈوں‌سے نکلنے والی گاڑیوں‌کے کرایوں‌پر انتظآمیہ کا کوئی کنٹرول نہیں‌ہے . اسی طرح‌چترال اور دیر کے درمیان ڈرائیور اپنی مرضی کا کرایہ وصول کرتے ہیں کوئی پرسان حال نہیں‌. جبکہ لواری ٹنل کھلنےکے بعد بھی عوام کوکوئی ریلیف نہیں ملی . انھوں‌نے ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیاہے کہ دیر انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کرکے کرایوں‌کو مناسب طے کیا جائے تاکہ تیل کی قیمتوں میں‌کمی اور لواری ٹنل کے کھلنے کے ثمرات سے عوام بھی مستفید ہوسکیں.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
17532