Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال بیوٹیفیکشن کیلئے35کروڑ، کالاش ویلی کیلئے21کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں۔۔عاطف خان

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا کے سینیئر وزیر برائے سیاحت،کھیل،ثقافت،آرکیالوجی وامور نوجوانان عاطف خان نے کہا ہے کہ چترال میں سیاحت کو ترقی دینے سمیت وہاں پر آباد کیلاش قبیلے کی ثقافت کو ہر حالت میں محفوظ بنایا جائیگا۔انہوں نے اس سلسلے میں ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد کی سربراہی میں کیلاش قبیلے کی ثقافت کو محفوظ بنانے اور چترال میں سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کو کیلاش کا دورہ کرنے اور اگلے ہفتے تک تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔یہ ہدایت انہوں نے کیلاش قبیلے کی ثقافت کو محفوظ بنانے اور چترال میں سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری سیاحت بابر خان،ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد ڈائریکٹر کلچر شھباز خان اور ہاشو گروپ کی کنٹر ی ڈائریکٹر عائشہ خان بھی موجود تھی۔کمیٹی ڈاکٹر عبدالصمد کی سربراہی میں محکمہ سیاحت اور ثقافت کے اعلی حکام پر مشتمل ہے۔سینئر وزیر نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ چترال میں نئے سیاحتی مقامات کا جائزہ لیں اور وہاں پر آباد کیلاش قبیلے کی معدوم ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے آئندہ ہفتے تک تجاویز پیش کریں تاکہ حکومت اس ضمن میں عملی اقدامات اُٹھا جاسکے۔سینئر وزیر نے کہا کہ حکومت نے چترال بیوٹیفیکشن کے لئے 35کروڑ، کیلاش بیوٹفیکشن کے لئے16 کروڑ روپے جبکہ کیلاش کے قبرستان کو محفوظ بنانے کے لئے 6 کروڑ روپے مختص کئے ہیں اور آنے والے وقت میں یہ رقم مزیدبڑھائی جائیگی۔ انہوں نے کمیٹی کو چترال میں نئے دریافت کئے گئے سیاحتی مقامات کو سہولیات پہنچانے کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی۔سینئر وزیر نے چترال میں تواتر کیساتھ پیراگلائیڈنگ مقابلے منعقد کرانے کے لئے بھی کمیٹی کو تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی۔
KP Senior Minister for Sports and Culture Atif Khan meeting on kalash culture


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
17471