Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سال 2018کے دوران چترال پولیس کی کارکردگی، 563کلوگرام چرس، 14کلوگرام افیون برآمد

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)ڈی۔پی۔او چترال کیپٹن(ر) محمد فرقان بلال کے چارچ سنبھالنے کے بعد چترال میں منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں خصوصی مہم شروع کی گئی جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے۔ اس مہم میں مختلف تھانوں کے حدود سےمنشیات فروشوں کو دھر لیا گیا اورعدالتوں میں پیش کیا گیا۔ تھانہ جات کی مجموعی کارگردگی میں تھانہ لٹکوہ، دروش،چترال اورتھانہ ایون کی کارگردگی نمایاں رہی۔ ڈسٹرکٹ پولیس کی سالانہ کارگردگی بھی گذشتہ سال کے مقابلے میں کافی اچھی رہی۔ جبکہ ماہ دسمبر میں خصوصی مہم کے دوران 58.485 کلو گرام چرس، 7.112 کلو گرام افیون، 12 گرام ہیروئین اور172 لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے . جبکہ سال 2018 کے دوران ضلعے کے مختلف تھانوں‌میں‌ 563.913 کلو گرام چرس، 13.612 کلو گرام افیون، 205 گرام ہیروئن اور 245 لیٹر دیشی شراب برآمد کیا گیا.


شیئر کریں: