Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ناران کی خوبصورت وادی میں‌ منعقدہ آٹھویں سنو کراس جیپ ریلی اختتام پذیر

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) صوبہ خیبرپختونخوا کے برف پوش پہاڑوں اور ناران کی خوبصورت وادی میں منعقد ہونے والی آٹھویں سنو کراس جیپ ریلی کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی ، ریلی میں ملک بھر سے 50سے زائد جیپیں شریک ہوئیں، جن کے مابین 3 کلومیٹر ٹریک پر4مختلف کیٹیگریز میں ریس کا انعقاد ہوا ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ضیاء الحق مہمان خصوصی تھے ، ان کے ہمراہ پاک ویلز، ماؤنٹین ڈیو اورفرنٹیئر 4×4 کلب کے صدر بابر خان سمیت دیگر عہدیداران بھی ہونگے ، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ مانسہرہ ،ماؤنٹین ڈیو ، پاک ویلز اور فرنٹیئر 4×4کلب کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونے والی جیپ ریلی ناصر خان نے جیت لی ، انہوں نے 3 منٹ اور35 سیکنڈ کے ٹائم کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ خالد خان نے دوسری اور راحت خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، بی کیٹیگری میں علی بنگش نے 4منٹ اور 21 سیکنڈ کے ساتھ پہلی ، داؤد شاہ نے 4 منٹ 31سیکنڈ کے ساتھ دوسری جبکہ منصور اورکزئی نے 4 منٹ اور 32سیکنڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ، سی کیٹیگری میں ڈاکٹر صمد نے 4منٹ 21 سیکنڈ سے پہلی ، نعمان اکرم نے 4 منٹ 30 سیکنڈ کے ساتھ دوسری اور بہروز خان زادہ نے 4منٹ اور35سیکنڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ،ڈی کیٹیگری میں احمد شاہ نے 4 منٹ 1 سیکنڈ کے ساتھ پہلی ، افتخار زرین نے 4 منٹ 26 سیکنڈ کے ساتھ دوسری اور سہیل خان نے 4 منٹ 30 سیکنڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ، تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے ، اس موقع پر تقریب میں شریک مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ ناران میں منعقد ہونے والے سنو جیپ ریلی کا یہ آٹھواں سیزن تھا ، ہمارا مقصد صوبے کی عوام کو تفریحی سرگرمیاں فراہم کرنے سمیت دنیا کو ایک امن کا پیغام دینا ہے تاکہ دنیا کو ہمارے خوبصورت اور حسین پہاڑی سلسلے کا پتہ چل سکے اور یہ بھی معلوم ہو کہ یہاں کے لوگ پر امن اور محبت پسند ہیں ۔
Jeep Rally pic 2

Jeep Rally pic 3

Jeep Rally pic 4

Jeep Rally pic 5

Jeep Rally pic 6


شیئر کریں: