Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اے این پی کے تمام ضلعی الیکشن کمیشن کا مشترکہ اجلاس7جنوری کو طلب

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی الیکشن کمیشن کے چیئرمین سردار حسین بابک نے صوبے کے تمام اضلاع کی الیکشن کمیٹیوں کا اجلاس آئندہ پیر مورخہ 7جنوری کو صبح 10بجے باچا خان مرکز میں طلب کر لیا ہے، اجلاس میں تمام اضلاع کے الیکشن کمیشن اپنے متعلقہ اضلاع کی کارگزاری اور ممبر سازی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات بارے تفصیلی رپورٹ پیش کریں گے ،اجلاس میں آئندہ کیلئے پارٹی کے آئینی اداروں، یونین کونسل، تحصیل کونسل اور ضلعی کونسل کے قیام کیلئے حکمت عملی بھی ترتیب دی جائے گی اور نچلی سطح پر تنظیموں کے قیام کیلئے شیڈول جاری کیا جائے گا، صوبائی الیکشن کمیشن کے چیئرمین نے تمام ضلعی الیکشن کمیشن کے ممبران کو اجلاس میں بروقت شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔


شیئر کریں: