Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستانی شکاری کا گولین گیم ریزرو میں آئی بیکس کا ٹرافی شکار،

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمایندہ چترال ٹائمز) پاکستانی شکاری نے چترال کے گولین کمیونٹی گیم ریزرو میں ٹرافی آئی بیکس کا شکارکیا ہے ۔ جو کہ اپنی نوعیت کے بڑے سائز کا شکار ہے ۔ جس کے سینگوں کی لمبائی 45انچ بتائی جاتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق صوابی سے تعلق رکھنے والے شکاری مقصود علی نے گذشتہ روز گولین کمیونٹی گیم زیرو میں ہمالیئن آئی بیکس (تونیشو) کاشکار کیا ۔جوکہ غیر معمولی جسامت کا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس ٹرافی شکار کیلئے انھوں‌نے ڈیڈھ لاکھ روپے محکمہ وائلڈ لائف کے پاس فیس جمع کیا ہے . محکمہ وائلڈ لائف چترال کے بلاک آفیسر جاوید احمد , ناصر احمد وغیرہ نے شکار کے سلسلے میں ان کی معاونت کی ۔ اور وہ بالاخر ٹرافی شکار کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔ شکاری مقصود علی کو شکار شدہ آئی بیکس کو لے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ چترال میں سالانہ کشمیری مارخور اور ہمالیئن آئیبیکس کا ٹرافی شکار کیا جاتاہے ۔ جن کی آمدنی سے کمیونٹی کے چھوٹے مسائل حل کرنے میں بڑی مدد ملی ہے ۔ جبکہ کمیونٹی کی طرف سے قائم کنزرویشن کمیٹیز کی کوششوں سے چترال میں جنگلی حیات خصوصا کشمیری مارخور اور ہمالیئن آئی بکس کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ اس سے سیاحت کے فروغ میں بھی مدد ملی ہے ۔ کیونکہ چترال واحد جگہ ہے ۔ جہاں کی امن پسندی کو نہ صرف لوگ مانتے ہیں ۔ بلکہ جنگلی حیات بھی اس امن کے معترف ہیں ۔ جس کا ثبوت یہ ہے ۔ کہ مارخوروں کو ان کی نیچرل لائف میں صرف چترال میں دیکھنا ممکن ہے ۔ اور ان کو کوئی خطرہ درپیش نہیں۔
دریں اثنا چترال اور دروش کے عوام نے ٹرافی شکارکو گاڑی کے چھت پر باندھ کے لے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے سوشل میڈ یا میں اس کے خلاف گرما گرم بحث جاری ہے . عینی شاہدین کے مطابق شکاری نے گولین میں‌شکار کھیلنے کے بعد شکار کئے ہوئے آئی بیکس کو گاڑی کے چھت پر باندھ کرلے جارہا تھا. جس سے غیر اخلاقی فعل قرار دیا گیا . اور وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کو بھی موردالزام ٹھریا گیا . تاہم بعض لوگوں‌کا کہنا تھا کہ شکاری کا یہی شوق ہے کہ وہ لوگوں‌کو دیکھانا چاہتا ہے کہ انھوں‌نے بڑے سائز کی ٹرافی شکار کیا ہے .
wildlife chitral trophy hunting ibex 1

wildlife chitral trophy hunting ibex 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
17393