Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

موبائل گیم یا فساد پیدا کرنے کا آلہ…….شفیق الرحمن

Posted on
شیئر کریں:

کھول آنکھ زمین دیکھ فلک دیکھ فضا دیکھ
مشرق سے ابھرتے ہوئے سورج کو زرا دیکھ

آج کے نوجوان صبح ہوتے ہی فیسبک، انسٹاگرام اور سنیپ چیٹ سے دن کی آغاز کرتے ہیں۔ ڈاکٹر علامہ اقبال کے اِس شعر کی اصطلاحی مطلب ہی اگر سمجھ میں آجاتی توشاید ہم دن کی آ غاز کم از کم سورج کو دیکھ کرتو کرتے لیکن اللہ کے فضل سے ہماری نیند بھی سہ پہر تین بجے سے پہلے کہاں پوری ہوتی ہے کیونکہ PUBG جو کھیلتے ہیں ہم۔ جی ہاں! ہم پاکستان کے وہ واحد قوم ہیں جو سب سے پہلے ان چیزوں کے پیچھے جاتے ہیں جو ہمارے ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنتی ہیں۔جیسا کہ، سب سے زیادہ Proxy کے استعمال سے لیکر فون کی بے جا استعمال تک ہمارا کوئی ثانی نہیں۔ مختصرًا عرض یہ ہےPlayer Unknown’s Battle Ground (PUBG)اک ایسا گیم ہے جسکی لَت اگر لگ جائے تو اچھا خاصا بندے کو ذہنی تناؤ کا شکار بنا دیتی ہے۔ یہ گیم دنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھ کر آ پ کھیل سکتے ہیں جس میں آپ کومختلف بندوقوں کے ساتھ جنگی توپ، سِنائپر ،فرسٹ ایڈ بکس، گرینیڈ اور کرال نائنٹی ایٹ جیسی خطرناک چیزیں مہیا کی جا تی ہیں جس سے آپ لوگوں کے گھروں میں گھس کر انکو مارتے ہیں اورانکے ساماں لوٹکر انکو کنگال بنا دیا جاتا ہے جسکا اصل مقصد سوائے اپنے معاشرے میں فساد پیدا کرنے اور چیخ و چِلا ہٹ سے دوسرے کام کرنے والے اور آرام کرنے والوں کی سکوں چھینے کے سوا اور کچھ بھی نہیں ہے۔

لہذا میں اپنے دوستوں ، بھائیوں ، بہنوں اور ان تمام سے جو اس بیماری کے شکار ہیں یہ گزارش کرتا ہوں کہ خدارا لوگ چاند میں فوج بھیج رہے ہیں اور ہم اکیسوی صدی میں بھی یہاں اِن بیکار کاموں میں اپنی وقت اور زہنی طاقت کو ضا ئع کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ اِس امید کے ساتھ کہ اللہ ہمیں اپنے وطن کی خدمت کرنے، غریبوں کی مدد کرنے اور اپنی بزرگوں کی قربانیوں کو یاد کرکے ان سے بھی بڑ ھ کر کچھ کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین۔

شفیق الر حمان شاہد تورکہوں ذنگ لشٹ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
17330