Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے میں تجارتی سرگرمیوں کو آسان بنانے کیلئے مختلف محکموں پر مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے میں تجارتی سرگرمیوں کو آسان بنانے کیلئے مختلف محکموں پر مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ کمیٹی کے پیٹرن ان چیف وزیراعلیٰ ہیں جبکہ اس کے سربراہ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ایس ٹی اینڈ آئی ٹی کامران بنگش ہیں۔ کمیٹی کے دیگر اراکین میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صنعت، سیکرٹری صنعت ، سیکرٹری پی اینڈ ڈی ، سیکرٹری فنانس ، سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے سربراہ شامل ہیں۔ کمیٹی کو اس سلسلے میں لائحہ عمل طے کرنے کیلئے دیگر محکموں اور سٹیک ہولڈر ز سے سفارشات اور تجاویز لینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ کمیٹی چیمبر آف کامر س، ایف بی آر اور ایس ای سی پی سے بھی رابطہ کرے گا اور اُن کو نمائندگی بھی دے سکے گی ۔ کمیٹی کو صنعت و تجارت کی سہولت کیلئے ون ونڈ سالویشن پر تفصیلی رپورٹ تیار کرنے اور دیگر تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
17320