Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چار افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری، ناصر آمان ایڈیشنل سیکریٹری ای اینڈ ای تعینات

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طورپر عوامی مفاد میں پی ایم ایس-گریڈ 18کے چار افسران کے تبادلوں او ر تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری (Reg-III)محمدسعید اللہ کو تبدیل کر کے بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری (Reg-II)ای اینڈ اے ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح ای اینڈ اے ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری (Reg-I)ناصر امان کو بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری (Reg-I)ای اینڈ اے ڈیپارٹمنٹ تعینات کیاگیا ہے ۔ انہیں ایڈیشنل سیکرٹری (Judicial)ای اینڈ اے ڈیپارٹمنٹ کی پوسٹ کا اضافی چارج بھی تا حکم ثانی تفویض کیا گیاہے جبکہ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں آئی ایم یو میں ڈی ایم او سید حبیب الحسن گیلانی کو تبدیل کر کے بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری (Reg-II)ای اینڈ اے ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ عملہ و انتظامیہ میں ڈپٹی سیکرٹری (Reg-II) کاشف اقبال جیلانی کا تبادلہ کر کے انہیں بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری (Reg-I)ای اینڈ اے ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے ۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کر دہ اعلامیے میں کیا گیا۔
دریں اثناحکومت پاکستان اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد کے اعلامیے کی پیروی کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا میں افسر بکار خاص نعیم ارشاد کیانی(PAS-BS-21) کو خیبر پختونخوا میں انکے فرائض منصبی سے فارغ کر دیا گیا ہے تا کہ وہ اسلام آبادہائی کورٹ اسلام آباد میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال سکیں ۔ دریں اثناء حکومت خیبر پختونخوا نے بہزا دسردار (BS-19)نادرا سروس کی ضم شدہ قبائلی علاقوں کی ترقیاتی اتھارٹی میں بحیثیت منیجر (انڈسٹریز) تعیناتی سے متعلق اعلامیہ واپس لے لیا ہے اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان احکامات کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جاری کر دہ دو الگ الگ اعلامیوں یں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
17304