Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی پی او چترال کی بارڈر ایریا آرندو میں عوامی مسائل سننے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

آرندو(چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈی پی او چترال محمد فرقان بلال نے جمعہ کے دن پاک افغان بارڈر ایریا آرندو میں کھلی کچہری منعقد کی. جس میں علاقہ کے عمائدین، مشران، PLC ممبران اور ویلیج کونسل کے ممبران کثیر تعداد میں شرکت کی۔
عمائدین نے علاقہ کے مسائل سے آگاہ کیا- ڈی پی او پولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کیے۔ علاقہ میں تعلیم کے میدان میں درپیش مسائل سے متعلق چترال پولیس میں سے 4 قابل اساتذہ مہیا کرنے کے احکامات بھی جاری کیے جو آنے والے ہفتے سے ارندو کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے منور کرینگے ۔
کھلی کچہری میں دیگر محکموں کے مسائل بھی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے نوٹس میں لائے گئےتا کہ ڈی۔پی۔او چترال ان عوامی مسائل کو دیگر محکموں کے آفسران بالا کے گوش گزار کرے۔ ڈی پی او نے اس بات کی بھی یقین دہانی کی کہ انکے تحفظات اور مطالبات متعلقہ اداروں کے سربراہان تک پہنچایا جاۓ گا۔ کھلی کچہری میں PLC ممبران کی موجودگی کو غنیمت جان کر ہم نے علاقائی سطح پر ہونے والے مسائل کو باہمی مشاورت اور جرگہ سسٹم سے حل کرنے کی ہدایت کی اور ان کی سابقہ کارگردگی کو بھی سراہا ۔ آخر میں ارندو کے عوام سے وعدہ کیا کہ وہ آئندہ ہونے والی کھلی کچہری میں ضلعی سربراہان کو شرکت کی دعوت دینگے۔ اس طرح کھلی کچہری دعائیہ کلمات سے اختتام پزیر ہوئی ۔
dpo chitral khuli kacheri arandu

dpo chitral khuli kacheri arandu2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
17297