Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گرم چشمہ اور کالاش ویلیز روڈز پر کام بہت جلد شروع کیا جائیگا..چیئرمین این ایچ اے

Posted on
شیئر کریں:

چترال(محکم الدین ) چترال کے دو اہم روڈز کی تعمیر کی راہ ہموارہوگئ ہے۔ جن کا چترال کے لوگ شدت سے انتظار کر رہے تھے ۔ اس سلسلے میں چترال کے ایم پی ایز اور سیاسی رہنماؤں پر مشتمل وفد نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں چیرمین این ایچ اے جواد رفیق ملک ,ممبر اپریشنزارباب علی , جی ایم پلاننگ مسٹر پرکاش,جی ایم اپریشنز مختار احمد سے ملاقات کی ۔ اور روڈز کی تعمیر میں تاخیر پر چترال کے لوگوں میں پائی جانے والی تشویش سے آگاہ کیا۔ وفد میں ایم پی اے وزیر زادہ , ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن, جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی چترال اسرار صبور وغیرہ شامل تھے ۔ ملاقات میں چیرمین این ایچ اے نے یقین دلایا۔کہ ٹینڈر سےمتعلق مسائل حل کرنے اور بورڈ کے اجلا س کےبعد گرم چشمہ اور کالاش ویلیز روڈزکیلئےزمین کی خریداری کا عمل شروع کیاجائے گا ۔ تاہم سرکاری پراپرٹی میں روڈپر کام کا آغاز پہلے کیا جائےگا ۔ ایم پی اے وزیر زادہ نے بعد آزان چترال ٹائمز ڈاٹ کام سےبات چیت کرتےہوئے کہا۔ کہ روڈز کے حوالے سے ہماری مشترکہ کوشش کامیاب ہوئی ہے ۔اور انشااللہ بہت جلد چترال کے لوگ دونوں روڈز تعمیر ہوتےہوئے دیکھیں گے ۔ وزیر زادہ نے کہا۔ اگرچہ چترال کے تمام سڑکوں کی اپنی اہمیت ہے ۔تاہم کالاش ویلیز روڈ اور گرم چشمہ روڈ کی سیاحتی اہمیت انہیں منفرد بناتی ہے۔ ان سڑکوں کی تعمیر سے چترال کو معاشی طور پر استحکام دینے میں بہت مدد ملےگی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ میں بلا امتیاز ,سیاست سے بالا ترہوکر خدمت پریقیین رکھتاہوں ۔ اور چترال کے موجودہ اور سابقہ تمام اسمبلی ممبران کا دل سے احترام کرتا ہوں ۔اور میرے لئے چترال کی تعمیرو ترقی سب سے عزیز ہے ۔ اور انشا اللہ چترال کے مسائل کے حل کیلئے دن رات میری جدو جہد جاری رہے گی۔
mpa wazir zada and hidayatur rehman met chairmna nha isb 5

mpa wazir zada and hidayatur rehman met chairmna nha isb 6

mpa wazir zada and hidayatur rehman met chairmna nha isb 7

mpa wazir zada and hidayatur rehman met chairmna nha isb 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
17283