Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور، چترالی طلباءکا محراب نبی قتل کے خلاف دوبارہ احتجاجی مظاہرہ

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )‌چترال سٹوڈنٹس ایسوسی پشاور کے زیر اہتمام محراب نبی مبینہ قتل کےحوالے لواحقین کو انصاف دلانے کے سلسلے میں‌ایک پرآمن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا . اس سے قبل طلباء کا ایک اجلاس ہوا جس میں‌اسٹوڈنٹس کے علاوہ ایم پی اے ہدایت الرحمن ودیگرنے شرکت کرکے طلباء کی حوصلہ افزائی کی . ایم پی اے نے اپنی طرف سے ہرممکن تعاون اوراب تک اس کیس کے سلسلے میں‌کئے گئے اپنے کاوشوں‌سے طلباء‌کو اگاہ کیا . اجلاس کے اختتام پر طلباء‌نے خیبرٹیچنگ ہسپتال تک احتجاجی واک کیا . اورپشاورپریس کلب کے سامنے بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا.

پریس کلب کے سامنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خادم الاسلام اور ھدایت ارحمان MPA نے موقف اختیارکیا کہ محراب نبی ولد غلام ربانی سکنہ کشم چترال کی اندوہناک موت قابل تشویش ہے. جسکے خلاف چترالی طلباء کی جانب سے احتجاج جاری رکھا جائیگا.

وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اعلئ حکام IG KPK پولیس اوروزیر اعلیٰ سے درخوست کرتے ہیں کہ اس المیے کی ازخود نوٹس لیں.اورپوسٹ مارٹم رپورٹ کوجلدازجلد عزیزواقارب تک پہنچایاجائے تاکہ ان کے دلوں کو تسکین نصیب ہو.

مزید یہ کہ تفتیش کے دائرہ کار کو بڑھا کے مزید ملزموں کو شامل تفتیش کیا جائے, تاکہ پشاور میں رہنے والے تمام چترالیوں میں پھیلی تشویش کا ازالہ ہوسکے. اور جلد ازجلدحالات کی نوعیت سے ہمیں آگاہ کیا جائے. بصورت دیگر CSA کو اپنے تمام بھائیوں کےحقوق کیلئے سڑکوں پر آنا پڑے گا جو صوبہ گیر احتجاج ہوگا .
csa peshawar protest against mehrab murder2

csa peshawar protest against mehrab murder22


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
17257