Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی سلیکشن بورڈ کااجلاس، مختلف محکموں‌کے 377افسران کو اگلے گریڈ میں‌ترقی دینے کی سفارش

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )‌ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی زیر نگرانی صوبائی سلیکشن بورڈ کا اجلاس بدھ کے روز منعقد ہو ا جس میں مختلف محکموں کے تقریبا 377افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی۔ ترقی پانے والوں میں محکمہ عملہ کے 73افسران کو گریڈ 20,19,18,17اور 21میں ،محکمہ داخلہ کے 5افسران کو گریڈ18اور 20میں ، محکمہ آبپاشی میں ایک آفیسر کو گریڈ19میں، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے 15افسران کو گریڈ 18اور 19میں، محکمہ بہبود آبادی کے 4افسران کو گریڈ 18اور 19میں، محکمہ اطلاعات کے 2افسران کو گریڈ 20میں،محکمہ ماحولیات کے 6افسران کو گریڈ19,18اور 20میں، ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 96افسران کو گریڈ18اور 20میں، محکمہ صحت کے 55افسران کو گریڈ18,19اور 20میں، محکمہ ہائرایجوکیشن میں 38افسران کو گریڈ 19,18اور 20میں،محکمہ صنعت و حرفت میں6افسران کو گریڈ 19,18اور 20میں ، محکمہ زراعت میں49افسران کو گریڈ19,18اور 20میں، محکمہ پلاننگ اور ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں 24افسران کو گریڈ 18اور 19میں اور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے 3افسران کو گریڈ 18میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
17250