Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیئرمین نیب جسٹس جاویداقبال کا پشاورکادورہ ،عوامی شکایات براہ راست سننے کی ہدایت

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب خیبر پختونخواہ کا دورہ کیا۔ڈی جی نیب خیبر پختونخواہ فرمان اللہ خان نے چیئرمین نیب کو خیبر پختونخواہ میں زیر تحقیقات میگا کرپشن کیسزکے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منظقی انجام تک پہنچانانیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب کی موجودہ قیادت نے میگا کرپشن کے مقدمات کو الماریوں اور فائلوں سے نکال کر ٹھوس شواہداور قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے اس سال 440بدعنوانی کے ریفررنسز معزز احتساب عدالتواں میں دائر کیے جو کہ زیر التواء ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف ’’ زیرو ٹالیرنس ‘‘کی پالیسی پر سختی سے عمل پیراہیں۔ہم فَیس نہیں بلکہ کیس دیکھتے ہیں اور اس کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے پر یقین رکھتے ہیں۔نیب کے پی میں میگا کرپشن کے مقدمات شفاف،میرٹ، ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ نیب کے خلاف ایک منظم پراپیگنڈہ مہم جاری ہے۔ مگر نیب اپنی پرفارمنس اور کارکردگی سے پراپیگنڈہ مہم کا مقابلہ کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کی بقاء بدعنوانی کے خاتمے میں ہے۔بدعنوان عناصر ملک کی ترقی کا راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ انھوں نے کہاکہ میاں جاوید کی موت نیب کی تحویل میں نہیں ہوئی۔ مگر اس کے باوجود یہ جانتے ہوئے بھی کہ ان کی موت جوڈیشل کسٹڈی میں ہوئی۔اس سے نیب کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ جبکہ پنجاب حکومت نے بر وقت انکوائری کرے ذمہ داران کا تعین بھی کیا مگر اس کے باوجود دانستہ طور پر تحقیق کئے بغیر نیب کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا جو کہ قابل افسوس ہے ا ور نیب کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ایک مذموم کوشش ہے۔نیب ایک قومی ادارہ ہے جس کو بدعنوان عناصر سے ملک کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جو وہ احسن طریقے سے سرانجام دے رہا ہے۔ جس کا اعتراف معتبر قومی اور بین الاقوامی اداروں نے بھی کیا ہے۔ نیب کی تحویل کے دوران کسی بھی ملزم کو ہتھکڑی نہ لگانے اورہر شخص کی عزت نفس کا خیال رکھنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔اس موقع پر چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے ڈی جی نیب فرمان اللہ خان کی سربراہی میں نیب خیبر پختونخوا ہ کی کارکردگی کو سراہاجس کو مستقبل میں بہتر سے بہترین بنانے کی ہدایت کی ۔چیئرمین نیب نے اپنے دورےٍ کے دوران نیب خیبر پختونخواہ میں بلیو سٹی ہاؤسنگ سکیم نوشہرہ کے متاثرین میں چیک تقسیم کئے جس پر انہوں نے چیئرمین نیب کا شکریہ ادا کیا۔
…………………………………………………………………………………………………………………………………………………………
ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو،خیبر پختونخوا 27 دسمبر بروز جمعرات کو عوام کی شکایات براہ راست سنیں گے۔
پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ) معاشرے میں بدعنوانی کے بڑھتے ہوئے رجحانات کو مد نظر رکھتے ہوئے چےئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے عوامی شکایات خود سننے کا فیصلہ کیا اور ساتھ ہی صوبائی ڈائریکٹر جنرلز کو بھی ہدایت کی ہے کہ عوامی شکایات خود سنیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیب خیبر پختونخو ا 27 دسمبر، 2018 کو بروزجمعرات دوپہر2 بجے سے 4 بجے تک عوام کی شکایات دفتر نیب خیبر پختونخوا واقعہ پی ڈی اے کمکپلس فیز 5- حیات آباد پشاور میں براہ راست سنیں گے اس موقع پر کمپلینٹ سکروٹنی کمیٹی کے تمام ممبران بھی ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ ہوں گے ۔کرپشن کے خاتمے کے سلسلے میں عوام کا تعاون بھی درکار ہے۔ اس ضمن میں اگر کسی سرکاری اہلکار نے جان بوجھ کر ناجائز طریقے سے کسی شخص کو سرکاری خزانے سے فائدے پہنچایا ہو، یا ایسا شخص یا اشخاص جس نے عوم الناس سے دھوکہ دہی اور منافع کا لالچ دیکر رقم وصول کر کے خرد برد کر لی ہو، ایسے اشخاص جو لوگوں کو ملک سے باہر جا نے کا جھانسہ دے رہے ہوں، کوئی ادارہ یا سوسائٹی جو لوگوں کو پلاٹ دینے کیلئے سکیم بنائے اور رقم خرد بردکرے، بینک کے حکام سے مل کر بینک فراڈ میں ملوث افراد ، سرکاری کام کیلئے رشوت طلب کر نے والے اور دھوکہ دہی سے قرض دلوانے والوں کے خلاف شکایات سنیں گے۔ شکایت کنندہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی شکایت تحریری شکل میں ہمراہ شناختی کارڈ کی کاپی اور ابتدائی ثبوتوں (کاغذات وغیرہ)کے ساتھ نیب آفس پشاور تشریف لائیں۔

ڈائریکٹرجنرل فرمان اللہ خان نے کہا ہے کہ تمام شکایات پر تحقیقات انتہائی شفاف طریقے سے ہوگی اور ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔


شیئر کریں: