Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسٹاک میں موجود موبائل سیٹس کو ٹیکس سے مستسٰی کیا جائےاوران کو بلاک نہ کیا جائے…موبائل ڈیلر

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) آل پاکستا ن موبائل ہو ل موبائل ڈیلر ایسو سی ایشن کے سابق صدر صاحبزادہ ہدایت اللہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہاکہ حکومتی اقدامات سے آل پاکستان موبائل ہو ل سیل ڈیلر ایسو سی ایشن کامعاشی قتل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کاروبار کا تعلق امپورٹ بزنس سے ہے اور ہم چین سے سستا موبائل درآمد کرتے ہیں ۔حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ گوداموں میں موجود مال یعنی سٹاک کو ٹیکس سے مستسٰی کیا جائے اور ان کا I.MI بلاک نہ کیا جائے اور گوداموں میں موجودہ سٹاک کو فروخت کے لیئے چار ماہ کا مزید وقت دیا جائے اور آئیندہ کے لیئے ہم بھی نئے S.R.O مطابق چائینہ ٹیکس دینے کو تیار ہیں۔انہو ں نے کہا کہ غریب طبقہ منگا برانڈ موبائل استعمال نہیں کر سکتا ۔حکومتی اعلان کے مطابق تمام موبائل کے استعمال پر 38 فیصد ٹیکس لگایا جائے گا۔یہ ٹیکس ان موبائل پر لگے گا جو ہمارے پاس سٹاک یعنی گوداموں میں موجود موبائل پر لگے گا۔یہی طریقہ کار کسٹم ایکٹ امپورٹ قانون بلکل موجود نہیں ہے کہ ایک دفعہ سامان امپورٹ ہو جائے ان پر ٹیکس لاگو نہیں ہوتا ۔حکومت کی ستم ظریفی یہ ہے کہ چائینہ والی موبائل کی i.M.i کی بلاکنگ کی وجہ سے سب موبائل بلاک ہو جائے گے جو موبائل ڈیلرز کا معاشی قتل اور بے روزگاری کا سبب بنے گا ۔ایک جانب حکومت ملک میں عوام کو روزگار فراہم کرنے کی دعوے کر رہی ہیں جبکہ دوسری جانب اس کاروبار سے منسلک لاکھوں افراد کو بے روزگار کیا جا راہا ہے اس کاروبار سے منسلک لاکھوں افراد کے معاشی قتل کے برابر ہے


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
17244