
گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول مستوج کی ٹیم صوبائی سطحکے مقابلوںمیں پہلا میچ بھی جیت لیا
سوات(نمائندہ چترال ٹائمز) گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول مستوج کی ڈویژنل چیمپین فٹ بال ٹیم نے آج سوات میں ملاکنڈ ڈویژن کی طرف سے صوبائی سطح کے مقابلوںمیںپہلا میچ کھیلتےہوئے مد مقابل ٹیم کو دو گول سے ہراکر دوسرے راونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے. اے ڈی او سپورٹس محکمہ ایجوکیشن چترال فاروق اعظم نے ٹیلی فون پر چترال ٹائمز ڈآٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گونمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول مستوج کی ٹیم آج سوات میں ملاکنڈ ڈویژن کی طرف سے صوبائی سطحکے مقابلوںمیںحصہ لیا . پہلا میچ پشاور ڈویژن کی ٹیم گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بغدادا کے ساتھ کھیلا گیا. چترال کی ٹیم پہلے ہاف میں ہی ایک مقابلے میں دو گول سے برتری حاصل کی. جبکہ دوسرے ہاف میںدوبارہ ایک گول کے مقابلے میںدو گول کی مذید برتری حآصل کرکے میچ دو کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا . اورپرونشل سپورٹس فیسٹول کے اگلے کوارٹر کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے . فاروق اعظم نے سکول کے پرنسپل اور ای ڈی او چترال کے ساتھ تمام چترالی طلباءکو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مستوج سکول کے کھلاڑی صوبائی لیول کا فائنل بھی جیت کرٹائیٹل چترال اور ملاکنڈ ڈویژن کے نام کریںگے. انھوںنے تمام چترالیوںاور ملاکنڈ ڈویژن کے عوام سے دعاوںمیںیاد رکھنے کی اپیل کی ہے .
یادرہے کہ گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول مستوج کی ٹیم پہلے سب ڈویژن لیول ، پھر ضلعی سطح کے انٹر سکولز سپورٹس مقابلوںمیںکامیابی کے بعد ڈویژنل مقابلوںمیںحصہ لیا تھا . جہاں ملاکنڈ ڈویژن میںفائنل جیت کرصوبائی سطحکے مقابلوںکیلئے کوالیفائی کرلیا تھا .