Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیف سیکریٹری کا شوتخار کیلئے گرلزہائی سکول،پلے گراونڈ اورسڑک کی منظوری پر شکریہ..یوسف علی

Posted on
شیئر کریں:

شاگرام ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نوید کامران بلوچ نے شاگرام تورکہو دورے کے موقع پر بچیوں کے مطالبے پر شوتخارکے گرلز مڈل سکول کو ہائی سکول کا درجہ دینے کی منظوری، شوتخار کیلئے پلے گراونڈاور شاگرام گول سے شوتخارتک روڈ کو وسیع کشادہ بنانے کیلئے فنڈ مہیاکرنے کی یقین دہانی کی ہے ۔ علاقے کی سماجی کارکن یوسف علی خان کی قیادت میں گرلز سکول کی بچیوں نے ہیلی پیڈ پر چیف سیکریٹری ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری شہزاد خان بنگش، کمشنر ملاکنڈ ظہیر الاسلام، سیکریٹری صحت ڈاکٹر فاروق، ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد عالم محسود و دیگر مہمانوں کا پرتباک استقبال کیا ۔ اور چیف سیکریٹری سے گونمنٹ گرلز مڈل سکول شوتخار کو ہائی سکول کا درجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ انھیں مڈل پاس کرنے کے بعد روزانہ تقریبا آٹھ کلومیٹر کی مسافت طے کرکے شاگرام گرلز ہائی سکول جانا پڑتا ہے ۔ جس کی وجہ سے اکثر بچیاں سکول چھوڑنے پر مجبورہوجاتی ہیں ۔ جس پر چیف سیکریٹری نے موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے یقین دہانی کی کہ بہت جلد گرلز مڈل سکول کو ہائی کا درجہ دیا جائیگا۔ چیف سیکریٹری نے شوتخار کے نوجوانوں کے لئے پلے گراونڈ کی منظوری کے ساتھ شاگرام سے شوتخار تک روڈ کی توسیع اور کشادہ کرنے کیلئے فنڈز جاری کرنے کی بھی یقین دہانی کی ۔ انھوں نے موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال کو ہدایت کی کہ وہ ان کاموں کی بروقت تکمیل میں علاقے کے عوام کی معاونت اور مدد کریں ۔
چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئےیوسف علی خان نے چیف سیکریٹری کی بروقت کاروائی اور مطالبات کے منظوری پر علاقے کے عوام کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیاہے کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق بروقت ان کاموں کو عملی جامہ پہنائیں گے ۔
chief secretary visited shagram torkhow

chief secretary visited shagram torkhow2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged ,
17222