Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال چیمبر آف کامرس اور کلین اینڈ سیف گرم چشمہ کے درمیان مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) چترال چیمبر آف کامرس اور کلین اینڈ سیف گرم چشمہ نے ایک یاد داشت پر دستخط کئے ہیں ۔ جس کے مطابق لٹکوہ میں گرم چشمہ کے ایریا کی صفائی و مقامی کلچر کو بر قرار رکھتے ہوئے سیاحتی نقطہ نگاہ کے مطابق آمدنی پیدا کرنے والے ذرائع کے طور پر تعمیرات کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں ایم او یو کے دستخط کی ایک مختصر و پُر وقار تقریب ویلج کونسل آفس گرم چشمہ میں منعقد ہوئی ۔ جس میں ایم پی اے وزیر زادہ مہمان خصوصی تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رحمت اعظم چیر مین کلین اینڈ سیف گرم چشمہ ، قیمت خان چیرمین کمیٹی اور کونسلر نواب خان نے کہا ۔ کہ گرم چشمہ کے چشموں کی بہت بڑی اہمیت ہے ۔ پوری دنیا سے لوگ سیاحت کی غرض سے اور بعض بیماریوں کیلئے ان چشموں سے فیضیاب ہونے کیلئے یہاں آتے ہیں ۔ لیکن اب چشموں کا اٰیریا انتہائی طور پر متاثر ہو چکا ہے اور ان چشموں کی بقا کو بھی خطرہ لا حق ہے ۔ کیونکہ بعض لوگ ان پر قبضہ جمانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ان چشموں سے لٹکوہ کے لوگ قدیم الایام سے فائدہ اُٹھاتے آئے ہیں ۔ اور آج بھی لوگوں کو ان سے محروم نہیں رکھا جانا چاہیے ۔ اس لئے ضروری ہے ۔ کہ ان کی ثقافتی حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے ایسا پراجیکٹ عمل میں لایا جائے ۔ کہ سیاحت کو ترقی ملے اور آمدنی بھی پیدا کی جا سکے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ چشمے اب مختلف لوگوں کے ہاتھوں میں ہیں ۔ جو ان پر قابض ہونے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ایم پی اے وزیر زادہ نے کہا ۔ کہ گرم چشمہ کے چشمے نایاب قدرتی وسائل کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ اور یہ اس علاقے کا بہت بڑا سرمایا ہیں ۔ جن سے استفادہ کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ حکومت سیاحت کے فروغ میں ان چیزوں کو بہت اہمیت دیتی ہے ۔ اس لئے ان چشموں کو لٹکوہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ا نہوں نے کہا ۔ کہ اگر لوگ اس کی بہتر تعمیر کیلئے متفق ہیں ۔ تو فنڈ کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہو گا ۔ ممبر چترال چیمبر آف کامرس سرتاج احمد خان نے کہا ۔ کہ اس کیلئے ایک مکمل پلان بنایا جائے گا ۔ جس میں تمام پہلووں کو پیش نظر رکھ کر اس پراجیکٹ کی تعمیر کی جائے گی ۔ یہ وہ اثاثہ ہے ۔ جسے مارکیٹ کرکے گرم چشمہ کے لوگ سیاحتی آمدنی سے اپنی زندگی خوشحال بنا سکتے ہیں ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسرار صبور نے منصوبے کے مختلف پہلووں کا گہرا جائزہ لینے کی ضرورت پر زور دیا ۔ قبل ازین ویلج کونسل اور کلین اینڈ سیف گرم چشمہ کی طرف سے ایم پی اے وزیر زادہ کو چترالی چوغا پہنایا گیا ۔
mou clean and safe garamchahma and chamber of commerce2


شیئر کریں: