Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کالاش تہوار کے اخری شب آٹھ نوجوانوں نے جیون ساتھی چن لی ، نئی زندگی کا آغاز

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) کالاش تہوار چوموس کے آخری شب آٹھ جوڑوں نے پسند کی شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کر دیا ہے۔ اپنے لئے جیون ساتھی چننے والے نوجوانوں میں سے تین کا تعلق بمبوریت سے اور پانچ کا تعلق رمبور ویلی سے ہے ۔ جنہوں نے نئے سفر کا آغاز کیا ہے ۔ ان جوڑوں نے چوموس تہوار کے دوران باہمی محبت کی پینگیں بڑھائیں ۔ اور جیون ساتھی بننے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے رسم کے مطابق تہوار کے آخری شب زندگی کا سفر شروع کر دیا ۔ کالاش رسوم کے مطابق اکثر لڑکیاں اپنی مرضی کے ساتھی کا انتخاب کرتے ہیں ۔ اور اعتماد کی فضا پیدا ہونے کے بعد لڑکے کے ساتھ تہوار کے دنوں بھاگ جاتی ہیں ۔ جسے مقامی زبان میں اڑاشنگ کہا جاتا ہے ۔ تاہم کئی لڑکیاں والدین کی مرضی پر بھی شادی کرتی ہیں ۔ حالیہ چوموس تہوار میں گذشتہ کی نسبت زیادہ جوڑوں نے شادی رچائی ہے ۔ اور یہ اس تہوار کا سب سے آخری رسم ہے ۔ شادی کرنے والوں میں ناصرالدین کالاش و شاہ فیروز اور قیوم کالاش بمبوریت جبکہ رمبور میں صدام ، سوروم خان ، راشد ، بشیر کالاش اور ایک اور نوجوان سمیت پانچ دُلہے شامل ہیں ۔ کالاش اقلیتی رکن اسمبلی وزیر زادہ اور کالاش قبیلے کے بزرگوں اور لوگوں نے نوجوان جوڑوں کو مبارکباد دی ہے ۔ اور اُن کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔
kalash festival chitermas chomas chtiral 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
17147