Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جغور میں آتشزگی ، تین دکانیں‌جل کرخاکستر، لاکھوں‌کا نقصان

شیئر کریں:

چترال(چترال ٹآئمزرپورٹ) گزشتہ رات جغور خاص کے مقام اچانک آگ لگنے کی وجہ سے تین دکانیں‌جل کر خاکستر ہوگے، جس سے دکان مالکان کو لاکھروں‌روپے کا نقصان ہوا ہے . تاہم ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کے فائر فائٹرز نے موقع پرپہنچ کر دکانوں میں لگی آگ پر بروقت قابو پالیا۔اورآگ کو پھلنے سے روک لیا گیا. تفصیلات کے مطابق جغور کے بےروزگار چوک میں گذشتہ رات دو بجے کے قریب ایک ساتھ تین دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پر ایمرجنسی آفیسر انجنئیر کاشف خان نےریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز کو روانہ کردیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے مسلسل جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے اہل محلہ کو آگ کی بڑی تباہی سے محفوظ کر لیا،آگ لگنے کیوجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی تاہم مقامی پولیس تفتیش کررہی ہے. درین اثنا صدرتجار یونین شبیر احمد موقع پر جاکر دکان مالکان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی طرف سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کی.
chitral jughoor atashzadgi 3

chitral jughoor atashzadgi 2

chitral jughoor atashzadgi 1

chitral jughoor atashzadgi 1r
jughoor atashzadgi

jughoor atashzadgi2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
17131