Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈسٹرکٹ کونسل وارڈ اویر میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل ۔۔۔۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ضلع چترا ل میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تمام تر تیاریاں مکمل ہے ۔ پولنگ کا عملہ سٹیشنز کیلئے روانہ ہوچکا ہے ۔ پولنگ کل 23دسمبر بروز اتوار کو ہوگی ۔ جو صبح 8 بجے شروع ہوکر شام چار بجے تک جاری رہیگی۔ ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چترال عنایت الرحمن نے چترال ٹائمزڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں‌نے کہا کہ پورے وارڈ میں کل 12پولنگ اسٹیشن قائم کردئیے گے ہیں ۔ جوکہ یونین کونسل اوہر پر مشتمل ہے۔ وارڈ میں کل 29 بوتھ، جن میں 16 مردوں اور 13 خواتین کیلئے ہیں۔ کل رجسٹرڈ ووٹرز 10352 جن میں 5830 مرد اور 4522خواتین ووٹرز ہیں۔ مقابلہ دو امیدواروں پی ٹی آئی کے جاوید اقبال اور جمعیت علمائے اسلام کے حبیب الدین کے درمیان ون ٹو ون ہے ۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے مذید کہا کہ قومی شناختی کارڈ کے بے غیر اور دستاویز پر ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ووٹ ڈالنے کیلئے نادرا کا قومی شناختی کارڈ ضروری ہے ۔ یاد رہے کہ مذکورہ نشست پی ٹی آئی کے عبد الطیف کے استعفیٰ سے خالی ہواتھا۔ جنھوں نے قومی اسمبلی کے الیکشن لڑنے کیلئے استعفیٰ دیا تھا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
17126