Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گولین گول بجلی، ٹیکنیکل سٹاف نہ پہنچنے کی وجہ سے بجلی کی ترسیل جاری رہی..ذرائع

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) پیسکو حکام کی طرف سے گولین گول ہائیڈروپاور پراجیکٹ سے چترال کو ملنے والی بجلی ہفتہ کے دن بند کرنے کی نوٹس دی گئی تھی. مگر ہفتہ کے دن بجلی بند نہیں‌کی گئی . چترال ٹائمز ڈاٹ کام ذرائع کے مطابق جوٹی لشٹ میں ہیوی ٹرانسفرمیر کو تبدیل کرنا تھا مگر ٹیکنیکل سٹاف موقع پر نہ پہنچنے کی وجہ سے ہفتہ کے دن کام نہ ہوسکی . ذرائع نے بتایا کہ تکینکی اسٹاف کو پشاور سے آنا تھا.مگر وہ نہ پہنچ سکے. اتوار کے دن پہنچنے کی صورت میں بجلی بند کی جائیگی . اور اعلامیہ کے مطابق 72گھنٹے بجلی بند رہیگی . یادرہے کہ گزشتہ دن چترال ٹائمزڈاٹ کام میں‌بجلی کی بندش سے متعلق خبرچھپی تھی. مگربجلی کی ترسیل جاری رہی . جس پر بہت سے قارئیں نے فون کرکے بجلی بند نہ ہونے کی وجہ پوچھنے پر مجبورہوئے. تاہم بہت سے صارفین نے خوشی کا آطہار کیا کہ انھیں ضروری کام نمٹانے میں‌مدد ملی.


شیئر کریں: