لوٹکوہ کی ہردلعزیزشخصیت،معروف سیاسی وسماجی شخصیت محمد حسین پی ٹی آئی میں شامل ہوگیا
گرم چشمہ (نمائندہ چترال ٹائمز) سب تحصیل لوٹکوہ کے معروف سماجی و سیا سی شخصیت اور ممبرڈسٹرکٹ کونسل چترال محمد حسین نے پاکستان تحریک انصاف میںشمولیت اختیار کی . اس سلسلے میںجمعہ کے دن گرم چشمہ میںایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا . جس میںممبرصوبائی اسمبلی وزیر زدادہ ، سابق تحصیل ناظم اور رہنما پی ٹی آئی سرتاج احمد خان ، اسرار صبورکے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے. محمد حسین پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سرگرم رہنما تھے. انھوںنے اپنے سینکڑوں دوستوںکے ساتھ باقاعدہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا . انھوںنے بتایا کہ وہ اکیلا نہیںبلکہ اپنے سینکڑوںدوستوں اور رشتہ داروں کے خاندانوں سمیت پارٹی جوائن کیا ہے . ایم پی اے وزیر زادہ اور سرتاج احمد خان نے محمد حسین سمیت نئے شامل ہونے والوںکو ہارپہنایا. یادرہے کہ محمد حسین ایک ہردلعزیزشخصیت کے مالک ہیںسب تحصیل لوٹکوہ کے علاوہ ضلعے کے دیگر حصوںمیںبھی ان کے چاہنے والوںکی تعداد کافی ہے. وہ ایک محنتی سیاستدان کے علاوہ ایک معروف سماجی کارکن بھی ہیں.