Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ کے خلاف چوئنج مستوج میں احتجاجی مظاہرہ

Posted on
شیئر کریں:

مستوج(اختر شاد) عوام چنار تا کارگن کا جمعہ کےدن گولن گول بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف ایک پر امن احتجاجی جلسہ چوئینج بازار میں منعقد ہوا. علاقےکی سیاسی نمائندگان , سماجی کارکنان, منتخب نمائندگان, سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے حضرات نے حصہ لیا. جلسے سے سماجی کارکن امیرا لدین پرکوسپ,سابق کونسلر بابر خان,کونسلر اکبر علی, ناظم نور عجم خان نورانی, حبیب اللہ شاہ سیاسی رہنما سمیت صدر جلسہ محمد فیض نے خطاب کیے.
مقرین نے حکومت اور پیڈو حکام سے اپیل کی کہ ہمارے اس دور افتادہ علاقے میں سردی کے اس مشکل موسم میں بجلی کی غیر اعلانیہ اورناروا لوڈشیڈنگ کو کم کیا جائے. انھوں تمام متعلقہ افسران, ضلعی انتظامیہ , تحصیل انتظامیہ , اور حکام بالا سے اس ناروالوڈشیڈنگ کا نوٹس لینے اور ملوث اہلکاروں‌سے جواب طلبی کا بھی مطالبہ کیا.

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقرین نے علاقے کے دوسرے مسائل پر بھی روشنی ڈالی . جن میں بونی یارخون روڈ اور گرین گودام قابل ذکر رہیں . بونی مستوج روڈ کے حوالے سے حکومت کو اگاہ کیا گیا کہ اگر جولائی 2019 تک بونی یار خون روڈ پر کام شروع نہ ہونے کی صورت میں شندور میلے کے موقع پر روڈ بلاک مظاہرہ کیا جائے گا. اس کا ذمہ دار حکومت وقت کو قرار دیا گیا.
اخر میں چترال کے اندر افسر شاہی نظام کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیاگیا. جوکہ تحریک انصاف کا پہلا منشور ہے.
protest rally against loadsheeding in Chuinj Mastuj 2

protest rally against loadsheeding in Chuinj Mastuj 3

protest rally against loadsheeding in Chuinj Mastuj 4
protest rally against loadsheeding in Chuinj Mastuj 52


شیئر کریں: