Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مولاناچترالی کی توجہ دلاو نوٹس، پیسکو میٹرریڈروں کا مسئلہ جلد حل کرنے کی یقین دہانی

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)جمعہ کے روز چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی کے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے پانی اور بجلی کے وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے قومی اسمبلی کو بتایاکہ واپڈا میں میٹر ریڈروں کی کمی صرف چترال میں نہیں ہے بلکہ تمام صوبوں اور علاقوں میں یہ مسئلہ درپیش ہے جسے حل کرنے کے لئے عنقریب 10ہزار میٹر ریڈر خالصتاً میرٹ پر بھرتی کئے جائیں گے جس کے بعد بجلی کے صارفین کے لئے اووربلنگ کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل ہوگا۔ اسمبلی کا اجلاس بعد میں غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی۔


شیئر کریں: