Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دیر بالا کی جنت نظیر وادی کمراٹ کو نیشنل پارک کا درجہ دیا جائیگا…کمشنرملاکنڈ

Posted on
شیئر کریں:

دیر (چترال ٹائمز رپورٹ )کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیرالاسلام شاہ نے کہا ہے کہ دیر بالا کی جنت نظیر وادی کمراٹ کو نیشنل پارک کا درجہ دیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع دیر میں پاک فوج کے زیر اہتمام محکمہ سپورٹس خیبر پختونخوا اور ضلعی انتظامیہ کی تعاون سے ملاکنڈ ڈویژن کی سطح پر ایک روزہ میراتھن ریس کے اختتام کے موقع پر منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ تقریب میں رکن قومی اسمبلی سید محبوب شاہ ، ڈپٹی کمشنر دیر لوئر شوکت علی یوسفزئی ، ڈائریکٹر سپورٹس ، ضلع ناظم محمد رسول خان کے علاوہ سول و فوجی حکام بھی موجود تھے ۔واضح رہے کہ میراتھن ریس کے مقابلوں میں ملاکنڈ ڈویژن کے سات اضلاع بشمول پاک فوج کی آٹھ ٹیموں کے 56 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔کمشنر ملاکنڈ سید ظہیرالاسلام شاہ نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے سات اضلاع سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کااس میراتھن ریس میں حصہ لینا اس بات کی عکاسی ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں مکمل امن وامان قائم ہونے کے بعد امسال تقریباََ 25 لاکھ سیاحوں نے ملاکنڈ ڈویژن کا رخ کرلیاہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے ویژن کے مطابق سیاحتی پرفضا ء مقامات تک سیاحوں کی رسائی کے لیے ہرممکن کوششیں کی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مینگورہ سے کالام ، کمراٹ اور دیگر سڑکوں پر تیزی سے تعمیراتی کام جاری ہے ۔ میراتھن ریس مقابلوں میں پہلی پوزیشن پاک فوج کی ٹیم نے حاصل کی۔آخر میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ اور کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس کرنل شہزاد امیر نے میراتھن ریس میں نمایا ں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں بھی تقسیم کیں ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
17012