Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سونامی بلین ٹری منصوبے کے تحت کل 48,68,77,178پودے خریدے گئے، وزیر قانون

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )وزیر قانون سلطان محمد خان نے صوبائی اسمبلی کے چوتھے سیشن کے دوران اسمبلی فورم پر رکن صوبائی اسمبلی شگفتہ کے بلین ٹری کے منصوبے کی تفصیل سے متعلق سوال پر بتایا کہ سونامی بلین ٹری منصوبے کے تحت کل 48,68,77,178پودے خریدے اور سرکاری نرسریز میں اگائے گئے ہیں جسکی تفصیلاتی رپورٹ بھی پیش کی گئی ۔ پشاور کے حوالے سے وزیر قانون نے اسمبلی کو بتایا کہ ضلع پشاور میں بلین ٹری منصوبے کے تحت پشاور فارسٹ ڈویژن نے اب تک کل 21479552پودے لگائے ہیں پودے پرائیویٹ کمیونٹی نرسریز کے معاہدے کے تحت، پہلے سے طے شدہ نرخ کیمطابق اگائے گئے اور سرکاری نر سریزمیں اگائے گئے پودوں کے استعمال کی تفصیلات بھی تمام اراکین کو فراہم کی گئیں ۔ بلین ٹری پراجیکٹ کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے سوال اٹھایا کہ ہم اس پراجیکٹ میں شفافیت چاہتے ہیں جسکے لئے ایک تحقیقاتی کمیٹی بنانے کی ضرورت ہے جس پر وزیر قانون نے اپوزیشن لیڈر کو بتایا کہ آپ خصوصی تحقیقاتی کمیٹی کیلئے ایک تحریک پیش کریں ہم آپ کو سپورٹ کر تے ہیں ۔شفافیتی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔ دریں اثناء وزیر قانون نے اسمبلی میں “دی خیبر پختونخوا کنٹینیوایشن آف لاز ان ارسٹوائل پرا ونشلی ایڈمنسٹرڈ ٹرائبل بل”2018بھی پیش کیا۔بل کے کچھ نکات پر اپوزیشن اراکین نے اعتراضا ت اٹھائے او ر مشاورت کی استدعا کی۔ جس پر وزیر قانون نے انکی پیشکش قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہم باہمی مشاورت پر یقین رکھتے ہیں کیونکہ تمام تر قانون سازی ہم عوام کی بہتری کیلئے کر تے ہیں اسی دوران خیبر پختونخوا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ترمیمی بل 2018بھی اسمبلی میں پیش کیا گیاجس کو متفقہ طور پر اکثریت سے پاس کیا گیا آخر میں تمام اپوزیشن اراکین نے وزیر قانون کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged , , ,
16946