
جے آئی یوتھ کے زیر اہتمام سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کوئز کمیٹیشن
چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) جماعت اسلامی یوتھ چترال کے زیر اہتمام سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کوئز کمپیٹیشن کا کامیاب انعقاد کیا گیا..جس میں ضلع بھر سے ایک ہزار طلباء و طالبات نے حصہ لیا.
اس ٹیسٹ کے لئے چترال کے پانچ مقامات پر ٹیسٹ سنٹر کا اہتمام کیا گیا.ٹیسٹ کی نگرانی کے لئے شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد سینئیر لیکچررز، و اساتذہ کا انتخاب کیا گیا تھا.
ٹیسٹ میں اول،دوئم اور سوئم پوزیشن لینے والوں کے لئے بالترتیب تیس ہزار،بیس ہزار اور دس ہزار کا انعام بھی رکھا گیا ہے.ٹیسٹ کے پرووژنل رزلٹ 24 دسمبر کوجاری ہونگےاور 30 دسمبر کو تقریب تقسیم انعامات ہوگی.