Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلعی ہیڈکواٹر ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کمی کو جلد پوراکیا جائیگا..وزیر صحت

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )‌خیبر پختونخوا کے وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے کہا ہے کہ ضلعی ہیڈکواٹر ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس کا مقصد ضلعی ہیڈکواٹر کی سطح پر عوام کو اعلیٰ طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا اور صوبے کے بڑے ہسپتالوں پر بوجھ کم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ اس مسلے سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت میں ایچ آر(ہیومن ریسورس) سیل قائم کیا گیا ہے جہاں پر مختلف اضلاع میں سپیشلسٹ اور میڈیکل افیسر کی کمی کا باقاعدہ ڈیٹا جمع کرایا گیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں ڈاکٹروں اور سپیشلسٹوں کی رجسٹریشن کرائی گئی ہے جس کے بعد کولفیکشن اور ڈومیسائل کی بنیاد پر انہیں مختلف اضلاع کے ضلعی ہیڈکواٹر ہسپتالوں میں تعنیات کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہر ڈاکٹر/سپیشلسٹ ضلع میں دو سال نوکری انجام دینے کا پابندکیا جارہا ہے جس کا مقصد تمام اضلاع میں عوام کو اچھی طبی سہولیات کی فراہمی اور ڈاکٹروں کو اپنے علاقے کے عوام کے ساتھ اچھے تعلقات بنا نا بھی ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وزیر صحت صوبے بھر میں صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک جامع پالیسی ترتیب دے چکے ہیں جس کے تحت ضلعی اور تحصیل سطح پر اعلیٰ طبی سہولیات اور سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ صوبے کے بڑے ہسپتالوں کے مقابلے میں مقامی سطح پر طبی مراکز کو زیادہ ترقی دینا ہے تاکہ عوام کو صحت سے متعلق سہولیات کے حصول کیلئے دور دراز کے سفر کی تکالیف سے نجات مل سکے۔


شیئر کریں: