Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کالاش تہوار چومس جاری، ساوی لیک ہاری تہوار کے رسومات مکمل

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) کالاش میں جاری تاریخی چاوموس فیسٹیول میں ساوی لیک ہاری تہوار جو کہ خوشیوں کا تہوار اور موسم سرما کی آمد پر منایا جاتا ہے مکمل ہو گیا، ساوی لیک ہاری تہوار میں لڑکے لڑکیوں کے کپڑے پہن لیتے ہیں جبکہ لڑکیاں لڑکوں کے کپڑے پہن کر ایک دوسرے کیلئے گانے گنگناتے ہیں اور اس دوران وہ شوہر اور بیوی کے طور پر ایک دوسرے کے ساتھ رقص کرتے ہیں ،اس تہوار میں لڑکے لڑکیوں کیلئے جبکہ لڑکیاں نوجوان لڑکوں کیلئے پیار و محبت کے گانے گاتی ہیں ، یہ تہوار موسم سرما کیلئے خوشی اور امن کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے جبکہ اس دوران ہالووین (چہروں پر ماسک ) پہن کر رقص کیا جاتا ہے ، 7 دسمبر سے 22 دسمبر تک ہونے والے کیلاش کے چاوموس فیسٹیول میں ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکی اور مقامی سیاحوں نے رخ کیا ہے ، یہ فیسٹیول ہر سال کیلاش میں منایا جاتا ہے جس میں رمبور ، بمبوریت اور بریر کی وادیوں سے کیلاشی کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں ، جبکہ گزشتہ روز کیلاش فیسٹول میں منڈاہیک اور شارا بیرایک کی رسم ادا کردی گئی،شارابیرایک تہوار میں کیلاشی اپنے گھروں میں آٹے سے مختلف اشیاء جس میں مارخور، چرواہے، گائے ، اپنے بزرگوں کی نشانیاں اور دیگر مختلف چیزیں بناتے ہیں جس کو آگ میں پکانے کے بعد دھوپ میں رکھا جاتا ہے اور تیار ہوجانے کے بعد اس کو اپنے ہمسایوں میں تحفہ کے طور پر تقسیم کرتے ہیں ، جس کا مقصد خوشحالی ، سالگرہ، آپس میں بھائی چارے ، امن اور چاوموس فیسٹیول کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ، اس دوران یہ اپنے رسمی گانے ، نغمے گنگنا کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں جبکہ منڈاہیک تہوار میں کیلاشی قبیلے کے افراد ہاتھوں میں پائن درخت کی لکڑی میں آگ جلا کر پانچ منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہیں جو کے ان کے وفات پا جانے والے عزیزو اقارب کی یاد میں ہوتی ہیں ۔ دریں اثنا بیرونی سیاح کافی تعداد میں‌ویلی پہنچ گئے ہیں اور تہوار سے لطف اندوز ہورہے ہیں‌.
kalash festival chomas 3

kalash festival chomas 4

kalash festival chomas 5

kalash festival chomas 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
16879