Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبر پختونخوا یوتھ امپیکٹ چیلنج پروگرام کے تحت 170 نوجوانوں کی کاروباری تربیت مکمل

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا حکومت نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز(لمز ) یونیورسٹی کے تعاون سے خیبر پختونخوا یوتھ امپیکٹ چیلنج پروگرام کے تحت 170 نوجوانوں کی کاروباری تربیت مکمل کردی ہے جن میں 35 خواتین سمیت 115 نوجوانوں کو 19 دسمبر کوقیوم سٹیڈیم میں چیکس دئیے جائینگے۔گرانٹ کے لئے کامیاب ہونے والے امیدواروں کو کاروبار کامیابی سے چلانے کے لئے لمز یونیورسٹی کے ماہرین نے باقاعدہ طور تین ہفتے تک تربیت دی ہے۔50 کروڑ روپے سے پچھلے سال شروع کئے جانے والے اس منصوبے کے تحت 43 نوجوانوں کو کاروبار شروع کر نے کے لئے 14 لاکھ تک گرانٹ فراہم کئے گئے جاچکے ہیں اور اب مزید 115 نوجوانوں کو گرانٹ دی جائیگی۔ خیبر پختونخوایوتھامپیکٹچیلنج پروگرام کے تحت گرانٹ دینے والے امیدواروں کا تعلق صوبے کے مختلف اضلاع دیرسوات،چترال،کوہستان،مردان، چاردسدہ،صوابی،پشاور،کرک،ڈیرہ اسماعیل خان،بنوں،مانسہرہ،ہزارہ اور ایبٹ آباد سے ہے۔کاروباری تربیت پانے والے نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کے لئے پہلے مرحلے میں 2 سے پانچ لاکھ تک گرانٹ کے چیکس دئیے جائینگے۔جسکے لئے 6۔26ملین روپے رکھے گئے ہیں۔کاروبار کو کامیابی سے آگے بڑھانے والے نوجوانوں کو دوسرے مرحلے میں 14 لاکھ تک گرانٹ دی جائیگی۔خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر عاطف خان کا کہنا ہے کہ یوتھ امپیکٹ چیلنج پروگرام خیبر پختونخوا حکومت کا ایک منفرد پروگرام ہے جسمیں نوجوانوں کو نہ صرف اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے لئے گرانٹ دی جارہی ہے بلکہ وہ نوجوان آگے جاکے دیگر نوجوانوں کو بھی روزگار دینگے۔سینئر وزیر نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا یوتھ امپیکٹ چیلنج پروگرام کے دورس نتائج سامنے کے بعد حکومت نے یہ پروگرام 5 بلین روپے تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔آئندہ پانچ سال میں اس پروگرام کے تحت صوبے کے تمام نوجوانوں کو باروزگار بنائے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے بے روزگاری کا خاتمہ پاکستان تحریک انصاف کا وژن ہے اور اس سلسلے میں یوتھ امپیکٹ چیلنج پروگرام معاون ثابت ہورہا ہے۔لمز یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جن نوجوانوں کو کوئی اعتراض ہو تو وہ kpic@lums.edu.pk پر اپنی شکایات درج کرسکتے ہیں۔


شیئر کریں: