Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سنوغر کے مشہور چشمہ کا پانی انسانی فضلہ شامل ہونے کی وجہ سے استعمال کیلئے مضر قرار، مدد کی اپیل

شیئر کریں:

مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز ) سب ڈویژن مستوج کی انتہائی خوبصورت اور رومانوی گاوں سنوغر کے باسی اب گندہ اورآلودہ پانی پینے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ جس کی وجہ سے آئے روز مختلف بیماریوں نے علاقے میں ڈھیرہ ڈالدیا ہے ، تفصیلات کے مطابق 2007ء کے تباہ کن سیلاب کے بعد بچ جانے والی واحد قدرتی چشمہ (خوراگول) اب لوگوں کیلئے بے کار ہوگیاہے ۔ جس کیوجہ سے سنوغر کی تقریبا پانچ سو آبادی متاثر ہوگئی ہے ۔ زرائع کے مطابق خوراگول سنوغر کے چشمہ کا پانی لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد مضر صحت قرار دیا گیا ہے ۔ لیارٹری رپورٹ کے مطابق مذکورہ چشمہ کا پانی انتہائی الودہ ہے ۔ اور خدشتہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ کہ ملحقہ گھرانوں کی سیبٹک ٹینک کا گندہ پانی اور فضلہ چشمہ کے پانی کے ساتھ شامل ہوگیا ہے ۔ جس کیوجہ سے چشمہ کا پانی انسانی استعمال کے قابل نہیں رہا ہے ۔ جبکہ استعمال کرنے کی صورت میں مختلف بیماریوں کے پھیلنے اور خصوصی طور پر بچوں کی صحت کیلئے انتہائی مضر قرار دیا گیا ہے ۔ علاقے کے عوام نے مدد کی اپیل کی ہے.
علاقے کے سماجی کارکن عیسیٰ علی خان نے چترا ل ٹائمز ڈاٹ کام کی وساطت سے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ این جی اوز سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے عوام اسی چشمہ کے پانی کو مختلف نہروں کے زریعے گھروں میں پہنچاکر پینے کیلئے استعمال کرتے ہیں جبکہ اب لیبارٹری رپورٹ کے مطابق علاقے کے عوام انتہائی مشکلات کا شکار ہیں ۔انھوں نے مذید بتایا کہ علاقے کے عوام کے ساتھ مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم سینکڑوں طلبا و طالبات بھی اسی پانی سے استفادہ کرتے ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ مذکورہ پانی سردیوں میں گرم اور گرمیوں میں ٹھنڈا پانی کا واحد ذریعہ ہے ۔ جبکہ اب آلودہ اور انسانی فضلہ شامل ہونے کی وجہ سے علاقے کے عوام کپڑا دھونے سے بھی قاصر ہیں۔ لہذا متعلقہ حکام اوراین جی اوز علاقے کے واحد چشمہ کے پانی کو دوبارہ پینے کے قابل بنانے میں ہماری مدد کریں .
sonoghur khorndok water report

sonogur khora gol spring

sonogur khora gol spring1

sonogur khora gol spring12


شیئر کریں: