Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کالاش فیسٹیول چومس جوش و خروش سے جاری ،فیسٹیول کا اختتام 22 دسمبر کو ہوگا

Posted on
شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمزرپورٹ) کالاش قبیلے کا تاریخی چومس فیسٹیول تینوں وادیوں‌میں جوش و خروش سے جاری ہے، گزشتہ روز چوئی ناری تہوار منعقد ہوا جس میں قبیلے کے مرد ، خواتین ، بچے اور بچیوں سمیت سب افراد قطار میں اپنے کمیونٹی حال میں اکھٹے ہوتے ہیں تاہم تمام راستے یہ گنگناتے اور گانا گاتے جاتے ہیں اور اس وقت تک خاموش نہیں ہوتے جب تک یہ کمیونٹی ہال نہ پہنچ جائے ، اس میں کالاش کے تینوں وادیوں بمبوریت ، بریر اور رمبور سے شہری شامل ہوتے ہیں یہ تہوار بھی چومس فیسٹیول کا حصہ ہے ، 7 دسمبر سے شروع ہونے والا یہ فیسٹیول 22 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا تاہم اس دوران مختلف تہوارمنعقد کئے جاتے ہیں جس میں جانوروں کی قربانی ، آٹے سے مختلف کھانوں کی تیارئ ، بون فائر میں دھویں بلند کرنے کے مقابلے سمیت کئی تہوار منائے جاتے ہیں ، کالاش ویلی میں ہونے والا سالوں سال پرانے فیسٹیول میں اب تک سینکڑوں کی تعداد میں غیر ملکی سیاح ویلی کا رخ کرچکے ہیں تاہم ان غیرملکیوں کو چترال میں محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے انفارمیشن سنٹر آفس سے تمام معلومات اور آگاہی فراہم کی جا رہی ہے جس کے بعد یہ سیاح کالاش ویلی کا رخ کررہے ہیں ۔
kalash festival chomas in chitral 1 1

kalash girl in chomas festival


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, مضامینTagged
16775