Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں‌کے قابلیت ٹیسٹ کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میں قابلیت کا ٹیسٹ یکم سے 12جنوری 2019(ماسوائے اتوار) تک سہ پہر سوا دو بجے سے پونے چار بجے تک منعقد کرنے کا شیڈول جاری کیا ہے۔ امتحانی سنٹرز اور رول نمبرز کی تفصیلات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pkپر جلدہی اپ لوڈ کئے جائینگے تمام امیدوارون کو امتحان کے انعقاد سے پہلے مذکورہ ویب سائٹ سے متعلقہ امتحانی سنٹرز کیساتھ رول نمبرسلپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کسی امیدوار کو بھی انفرادی طور پر داخلہ لیٹرزیا رول نمبر سلپ جاری نہیں کیا جائے گا۔ اگر کسی امیدوار کو اپنے امتحان یا ٹیسٹ کے حوالے سے ویب سائٹ، ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے معلومات موصول نہ ہو تو انہیں امتحان کے انعقاد سے پہلے کمپیوٹر سیکشن سے درجہ ذیل نمبرات 9214131,091-9212976,9212897-9213750,9213563ایکسٹنشن نمبر(192)9212688پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ امتحانی ہال میں موبائل فون کے استعمال اور دوسرے الیکٹرانک آلات لیجانا سختی سے منع ہے ۔ اگر کسی امیدوار کو مذکورہ آلات کے ساتھ پکڑا گیا تو انکے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ اس امر کا اعلا ن کنٹرولر امتحانات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز میں کیا گیا۔


شیئر کریں: