Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے رجسٹریشن،تجدید واپگریڈیشن کیلے PSRA کے ساتھ فارم جمع کرالیں.صدپیما

شیئر کریں:

17 دسمبر تک تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے رجسٹریشن، تجدید و اپگریڈیشن کیلیے PSRA KPK کے ساتھ فارم جمع کرالیں. وجیہ الدین صدر پیما چترال

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ )‌ وجیہ الدین صدر پیما چترال نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سکولز ریگولیٹر ی اتھارٹی خیبر پختون خواہ نے تعلیمی سیشن 2018 کیلیے تمام نجی تعلیمی اداروں ( منٹسوری، کنڈرگارڈن، پرایمری، ہایی، ہاییر سیکنڈری) و دیگر مسا وی تعلیمی ادارے کی جانب سے رجسٹر یشن کرانے کی آخری تاریخ 17 دسمبر کا اعلان کیا گیا ہے،چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں‌نے کہا کہ تمام تعلیمی ادارے مذکورہ تایخ تک اپنی رجسٹریشن یا رینول فیس بنک آف خیبر کے کسی بھی برانچ مین جمع کرکے آن لاین رجسٹریشن کرواییں. مزید آسانی کیلیے ان ہدایات کے مطابق اپنی رجسٹریشن کرواییں..
رجسٹریشن/ رینیول کے لئے ھدایات۔
پہلا کام www.psra.gkp.kp
لکھنے کے بعد PSRA ویب سائٹ کھل جائے گی
جس میں آپ Downloads آپشن کلک کرکے Form Registration School آپشن کھو لیں ۔جس سے سکرین پر 15 صفحات کا فارم آ جائیگا اسے پرنٹ کریں۔اس میں آپ کو آپکے سکول فیس
کے مطابق
Prossesing fee(1)
Inspection fee (2)
کے متعلق معلومات مل جائینگے۔اسکے علاوہ اس میں آپ کو 3 حصوں پر مشتمل بینک سلپ بھی مل جائے گا جسے پر کر کے فیس Khyber Bank کے کسی بھی برانچ میں اپنے سکول کا رجسٹریشن/ رینیول فیس 17 دسمبر 2018 سے پہلے پہلے جمع کریں۔
اسکے بعد جو پرنٹ آپ نے نکالا ہے اسمیں 13 صفحات والا رجسٹریشن/ رینیول والا فارم پر کریں۔
پھر ویب سائٹ سے Registration والا آپشن کلک کر کے
Apply for username & password
والا آپشن کھولیں username, password حاصل کرنے کے لئے 2 صفحوں پر مشتمل فارم پر کرکے submit کریں۔
آپکا PSRA کے لئے username, password کے لئے apply ہو جایےگا
آپ نے 13 صفحات کا جو فارم پر کیا تھا اس میں آخری صفحے پر موجود 5 چیزیں بنا کر ایک فائل بنائیں۔
اگر 17 دسمبر سے پہلے آپ کو username, password مل گیا تو آپ online فارم پر کریں ۔ اور اگر نہیں ملا تو کوئی بات نہیں آپ نے خیبر بینک میں فیس اور username, password کے لئے فارم پر کیا ہے تو آپکے ادارے کے رجسٹریشن/ رینیول ہو جایے گا.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
16708