Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پرونیشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، 21 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دے دی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کی زیر صدارت پرونیشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقدہوا جس میں چھ ماہ کی تعطل کے بعد قبائلی اضلاع میں غیر ملکی تعاون سے 5 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے 21 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دے دی گئی۔ اس تاریخی فیصلے کی بدولت صوبائی حکومت نے نئے ضم شدہ اضلاع کے عوام اور غیر ملکی ترقیاتی پارٹیز میں پائی جانے والی تشویش کا خاتمہ کردیا ہے اور نو ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی سکیموں کا آغاز کردیا ہے مذکورہ سکیموں میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی، طبی مراکز کی تعمیر نو، ایریگیشن چینلز کی تعمیر، ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی، پینے کے لئے صاف پانی کی فراہمی، لنک روڈ کی تعمیر ، افیون کی کاشت کی حوصلہ شکنی اور جوڈیشنل کمپلیکس کی فیزبیلٹی اور ڈیزائن شامل ہیں۔ منظور شدہ پروجیکٹس USAID ، انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ افیئرز ، ورلڈ فوڈ پروگرام ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور فاٹا میں سالانہ ترقیاتی پروگرام فنڈ کریگی۔ تعلیمی اصلاحات کے تحت 3 پڑاجیکس کی منظوری دے دی گئی ۔ جن پر کل 606.57 ملین روپے لاگت آئے گی۔ جبکہ شعبہ صحت میں سول ہسپتال مظفر کوٹ کرم کی PC-1 کی منظوری دی گئی۔جس پر کل 307.94 ملین روپے لاگت آئے گی شعبہ زراعت میں 723.86 ملین روپے کی لاگت سے 12 پراجیکٹس کی منظوری دے دی گئی جبکہ مواصلات کے شعبے میں 1632.90 ملین روپے کی لاگت سے 2 پراجیکٹس کی منظوری دی گئی جن میں ضلع خیبر میں باڑہ سے مستک اور ضلع اورکزئی میں غلیجو سے ڈبوری سڑک کی تعمیر نو شامل ہیں۔ علاقائی ترقی کے لئے کل 7 پراجیکٹس کی منظوری دی گئی۔ میٹنگ کے دوران ضلع خیبر میں137.820 ملین روپے کی لاگت سے ری ہیبلٹیشن سنٹر کے قیام کی منظوری بھی دی گئی جس کے دزیعے دہشت گردی سے متاثرہ افراد کو دوبارہ معاشرے میں مثبت کردا رادا کرنے کی تربیت دینے کے ساتھ ساتھ ان کو مختلف ہنرسکھائے جائیں گے منظورشدہ پراجیکٹس نو ضم شدہ اضلاع کی معاشرتی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔


شیئر کریں: