Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دو افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں دو افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ انجنیئر ذوالفقار علی (بی ایس- 19،ایس آئی ڈی بی آفیسر )کو تبدیل کر کے ان کو سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ میں واپس بھیج دیا گیا اور ڈائریکٹر پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی (ای اینڈ ایس ای )ذیر تبادلہ بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ کھیل کو تبدیل کر کے ان کو وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ تعینات کر دیا ہے۔ اس امرکا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کر دہ ایک اعلامیہ میں کیا گیا۔
دریں اثنا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا زکواۃ و عشر کونسل کے چیئر مین جسٹس (ریٹائرڈ)غلام محی الدین اوراراکین ڈاکٹر مولانا عطاء الرحمن ، مولانا انعام اللہ ، سلطان حسین فاروقی اور مس بلقیس مراد کی جانب سے پیش کر دہ استعفے منظور کر لیے ہیں۔ اس امر کا اعلان محکمہ زکواۃ، عشر، سماجی بہبود و ترقی خواتین کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے میں کیا گیا۔
………………………………………………………
دریں ثنا پاکستان پراونشل سروسزاکیڈمی پشاور کی جانب سے صوبائی مینجمنٹ سروس اور ا یکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ کورس کا مقصد نئے بھرتی ہونے والے افسران کی استعداد کار بڑھانے کے ساتھ ساتھ عوام کو بہترین سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ مذکورہ کورس کے ذریعے نئے بھرتی ہونے والے افسران کو سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس میں بچوں کیساتھ منسلک رہنے کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں گے۔ پاکستان پراونشل سروسز اکیڈمی پشاور کی جانب سے قوت سماعت سے محروم بچوں کے لئے بھی ایک تقریب کاانعقاد کیاگیا۔ جس میں قوت سماعت سے محروم بچوں کے لئے فنڈ ریزنگ کے ساتھ ساتھ قوت سماعت کے آلے بھی فراہم کئے گئے تقریب کے دوران قوت سماعت سے محروم 38بچوں میں آلہ سماعت تقسیم کئے گئے واضح رہے کہ ایک آلہ سماعت کی قیمت 27000 رو پے ہے۔ پاکستان پراونشل سروسز اکیڈیمی کی ڈائریکٹر جنرل نگہت مہروز نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قوت سماعت سے محروم بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہم سب کا فرض ہے اس موقع پر سابقہ چیف سیکرٹری عبداللہ صاحب، ڈی جی خیبر پختونخوا حلال فوڈ اتھارٹی ریاض محسود،ڈاکٹر فیصل و دیگر نے بھی شرکت کی انہوں نے مزید کہاکہ معذور بچے ہماری امانت ہیں ان کی خدمت کرنا ہم سب کا اخلاقی فرض ہے اور آئندہ بھی ایسی سوشل سرگرمیاں جاری رکھیں گے


شیئر کریں: