Chitral Times

Nov 28, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان کے گمنام ہیروز کے نام، داسانی کی سپاٹ لائٹ کمپین شروع کرنے کا اعلان

شیئر کریں:

لاہور(چترال ٹائمز رپورٹ ) کوکا ۔کولا کمپنی کا واٹر برانڈ داسانی اپنی نئی کمپین، داسانی اسپاٹ لائٹ (Dasani Spotlight) میں ایسے افراد اور گروپس کو خراج تحسین پیش کرنے جا رہا ہے جو اپنے مختلف پراجیکٹس کے ذریعے عام لوگوں کی فلاح اور بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں۔ داسانی اس کمپین کے ذریعے پاکستان کے ان گمنام ہیروز کو سلام پیش کرے گا۔

داسانی رواں سال کے آغاز میں پاکستان میں لانچ کیا گیا تھا۔ داسانی اس بنیادی سوچ کا حامل ہے کہ ہم میں سے ہر کوئی کسی نا کسی طرح نہ صرف اپنے اندر بلکہ اپنے اردگرد کے ماحول میں مثبت تبدیلی لانے کی خواہش رکھتا ہے اور اس کی کوشش بھی کرتا ہے۔ اسی لئے داسانی اپنی نئی کمپین کے ذریعے ایسے لوگوں کو سپورٹ کرے گا اور مزید بہتر کرنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ اس کمپین میں ماحولیات، معاشرتی، تعلیمی، معاشی اور آرٹس کے حوالے سے کام کرنے والے افراد/گروپس کو خصوصی توجہ دی جائے گی۔

سپاٹ لائٹ کے ذریعے داسانی ایسے افراد کی کوششوں کا اعتراف کرے گا جو بے لوث انداز میں اپنے کام کے ذریعے معاشرے پر مثبت اثرات قائم کر رہے ہیں لیکن فنڈز اور وسائل کی کمی کے باعث اپنے پراجیکٹ کا دائرہ مزید نہیں بڑھا سکتے۔ ایسے لوگوں کو سامنے لا کر داسانی عوام میں شوق پیدا کرے گا کہ وہ ایسے افراد کی مدد کریں۔

کمپین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کوکا ۔کولا پاکستان و افغانستان کے جنرل منیجر رضوان اللہ خان نے کہا، ’’جب ہمارے سامنے کوئی مقصد ہو تب ہی ہمارے اندر کام کرنے کا شوق پیدا ہوتا ہے۔ اس کمپین کے ذریعے داسانی ہر کسی میں شوق پیدا کرنے کی کوشش کرے گا کہ وہ بھی ہمارے گمنام ہیروز کی طرح آگے بڑھیں اور معاشرے میں اپنا مثبت حصہ ڈالنے کے لیے کام کریں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری یہ کمپین ایک قومی تحریک بن جائے اور اس سے ہمیں اور بھی زیادہ ہیروز ملیں جن کا مقصد معاشرے کو مزید بہتر بنانا ہو۔‘‘

اپنی سپاٹ لائٹ کمپین کے ذریعے داسانی پاکستان کے نوجوانوں کو معاشرے کی بہتری کے لیے کام کرنے پر ابھارنے کی کوشش کرے گا۔


شیئر کریں: