Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان جسٹس وزیر شکیل احمدکاسروس ٹریبونل کا دورہ

Posted on
شیئر کریں:

گلگت ( چترال ٹائمز رپورٹ )چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس وزیر شکیل احمد نے چیف کورٹ کے ججز کے ہمراہ گلگت بلتستان سروس ٹریبونل کا دورہ کیا۔ چیئرمین سروس ٹریبونل میر اخلاق حسین سمیت ممبران نے چیف جسٹس چیف کورٹ سمیت ججز کی سروس ٹریبونل آمد پر پر تپاک استقبال کیا۔اس موقع پر چیئرمین سروس ٹریبونل میر اخلاق حسین نے سروس ٹریبونل میں زیر سماعت اور نمٹائے مقدمات سمیت ملازمین کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے اُٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے چیف جسٹس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان سروس ٹریبونل نے سال 2018 میں ملازمین کی سروس کے بارے میں دائر شدہ 346 مقدمات میں سے 229 مقدمات کو میرٹ کی بنیاد پر قانون کی روشنی میں نمٹا دی ہے جبکہ مذید 117 مقدمات زیر سماعت ہیں۔جس کے لئے سروس ٹریبونل اپنے تمام وسائل بروئے کا ر لاتے ہوئے دن رات کام کر رہا ہے۔تاکہ ملازمین کو میرٹ اور قانون کے مطابق انصاف کی فراہمی کو ہنگامی بنیادوں ہر یقینی بنایا جا سکے۔ اس موقع پر چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس وزیر شکیل احمد نے گلگت بلتستان سروس ٹریبونل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور میرٹ کی بحالی کیلئے قانون کے تحت مقدمات کو نمٹانا ہم سب کی اولین ترجیح ہیں۔گلگت بلتستان کے تمام ٹریبونل اور عدالتیں آزاد فیصلوں پر یقین رکھتی ہیں۔ جس کی وجہ سے عوام کا عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے۔اس کو بر قرار رکھتے ہوئے مذید سستے اور فوری انصاف کو قانون کے عین مطابق یقینی بنایا جائے گا۔تاکہ حقدار کو حق مل سکے ۔ اس موقع پر چیئرمین سروس تریبونل میر اخلاق حسین اور ممبر کمال حسین، علی شیر نے چیف جسٹس وزیر شکیل احمد ، جسٹس ملک حق نواز، جسٹس محمد عمر اور جسٹس علی بیگ کو سروس ٹریبونل آمد پر روایتی چوغہ اور ٹوپی پہنا کر خوش آمدید کیا۔ چیف جسٹس چیف کورٹ سمیت دیگر ججز نے چیئر مین سروس ٹریبونل اور دیگر ممبران کا پر تپاک استقبال پر شکریہ بھی ادا کیا۔اس موقع پر رجسٹرار سروس ٹریبونل حرمت ولی ، پرسنل سیکرٹری چیف جسٹس چیف کورٹ احسان اور اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسر شاہد بھی ہمراہ موجود تھے۔
chief justice gb chief court 2

chief justice gb chief court 4

chief justice gb chief court 3


شیئر کریں: