Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انتقال پرملال، آوی کے معروف شخصیت صوبیدار عزیز حیات انتقال کرگئے

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) آوی کے معروف شخصیت ریٹائرڈ صوبیدار عزیز حیات گزشتہ دن کراچی میں انتقال کرگئے ، وہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل اور کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ انھیں آج منگل کے روز چترال پہنچاکر آبائی قبرستان تولاندور آوی میں سپرد خاک کردیا جائیگا۔ وہ فیروز حیات پامیر پبلک سکول، نجیب حیات ، سابق نائب ناظم لاسپور یوسف حیات اور اختر حیات کے والد محترم اور محمد وکیل خان و عطاء الرحمن کے چچا اور معروف قانون دان صاحب نادر ایڈوکیٹ ، حاکم علی ایڈوکیٹ اور سابق ایس او محبو ب ولی خان یفتالی کے سسر تھے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
16650