Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صحت انصاف کارڈ کے ذریعے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے مذیدشفافیت لائی جائے۔۔وزیر صحت

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)خیبر پختونخوا کے وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے واضح کیا ہے کہ بحیثیت عوامی نمائندہ ان کی ذمہ داری ہے کہ اداروں کو عوامی خدمت کیلئے فعال بنائیں اور کسی بھی ادارے کی عوامی خدمت کے سلسلے میں ناکامی پر ان کے خلاف حکومت راست قدم اٹھائے گی انہوں نے کہا اداروں سے کاہلی ، کام چوری ، میرٹ کی خلاف ورزی اور سست روی کو ہر صورت ختم کرنا ہوگا اور تمام سرکار ی ملازمین کو عوامی ٹیکس کے عوض عوامی خدمت کیلئے تیار رہنا ہوگا ۔ وزیر صحت نے ان خیالات کا اظہار صحت انصاف کارڈ کے معاملات سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سیکرٹری صحت ڈاکٹر سید فاروق جمیل ، صحت کارڈ سے متعلق افسران ،سٹیٹ لائف انشورنس کے صوبائی چیف ایگزیکٹیو اور دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں صحت کارڈ کے ذریعے عوامی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں عوامی شکایات اور ممبران صوبائی اسمبلی کے تحفظات پر بھی تفصیلی غور ہوا صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے نجی شعبے سے ہسپتالوں کے انتخاب میں مزید شفافیت لائی جائے اور اچھے سے اچھے اداروں کو نمائندگی دے کر مختلف علاقوں کے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ مختلف طبقات اور عوامی نمائندوں کی طر ف سے صحت انصاف کارڈ پروگرام کی پزیرائی اور عوامی افادیت کو مد نظر رکھتے ہوئے مذکورہ پروگرام کو مذید جامع بنانے کیلئے مختلف اقدامات کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ کسی بھی اقدام کو اٹھانے سے پہلے اداروں کو حکومت کو اعتماد میں لینا ضروری ہوگا تاکہ ہر اقدام حکومتی پالیسی سے منطبق ہو ۔
دریں اثناء صوبائی وزیر صحت نے (Search and Nominaiton Council)محکمہ صحت کے ایک اجلاس کی بھی صدارت کی اجلاس میں سیکرٹری صحت، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز اور کونسل کے ممبران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر کونسل کے مختلف امور زیر بحث آئے اور بعض اقدامات اٹھانے کی بھی منظوری دی گئی سیکرٹری صحت نے یقین دلایا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق ہر معاملے کیلئے بر وقت ٹھوس اقدامات اٹھائے جائینگے۔


شیئر کریں: