Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تنظیم اساتذہ خیبرپختونخوا نے مختلف شعبہ جات کیلئے نگرانوں کے ناموں‌کا اعلان کردیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)تنظیم اساتذہ خیبر پختونخواہ کے صدر خیر اللہ حواری نے مجلس عاملہ کے ارکان کی مشاورت سے سال 2019کیلئے مختلف شعبہ جات کیلئے نگرانوں کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شعبہ بہبود سکولز سید محمد شاہ باچا، شعبہ کالجز پروفیسر سید ماجد علی شاہ، شعبہ اعلیٰ تعلیم پروفیسر انتخاب عالم، شعبہ خواتین دوست محمد ، شعبہ تعلیم متاثرین حکیم سید، شعبہ حرا ء فاؤنڈیشن حاجی مصلح الدین، شعبہ تعلیمی تحقیق علی سید، شعبہ قومی شعبہ قومی تعلیمی امور محمد سلیم آفاقی، اور شعبہ سوشل میڈیا کیلئے محمد عثمان نگران مقرر کر دئے گئے۔ صدر صوبہ نے تمام شعبہ جات کے صوبائی اور ضلعی نگرانوں کی تربیت کیلئے 5جنوری 2019بروز ہفتہ بعد از نماز مغرب تنظیم منزل پشاور میں ایک روزہ ورکشاپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات تنظیم اساتذہ صو بہ خیبر پختونخوا کے صو بائی سیکرٹری نشرواشاعت میاں ضیاء الرحمن نے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتائی ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
16631