Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پرواک میں قدیم فنکاروں اور موسیقی کے شوقیں افراد کیلیے ایک محفل

Posted on
شیئر کریں:

پرواک کمیونٹی ڈولپمنٹ ارگنایزیشن(PCDO) ضلع اپر چترال کی ایک غیر سیاسی، غیر لسانی اور غیر مسلکی مقامی تنظیم ہے جو گزشتہ آٹھ برسوں سے بغیر کسی تفریق کے اپر چترال کے مختلف علاقوں میں موجود عوامی مسائل کو اجاگر کرتے ہوے مختلف موقعوں پر اپنی اواز ایوان بالا تک پہنچانے اور ان کے حل کیلیے کوشیشں کرنے اور مقامی سطح پر عوام کو بنیادی انسانی حقوق سے اگاہی دلوانے، اور مختلف عمر کے افراد کو سیر و تفریح کے موقع فراہم کرنےکیلیے سرگرم عمل ہے.جس کے تحت یہ تنظیم وقتا فوقتا مختلف قسم کے میٹنگز، سیمنارز، علمی و ادبی پرگرامز، مختلف عمر کے افراد کیلیے تفریحی پرگرامات اور کھیلوں کے مختلف مقابلوں کے علاوہ دوسرے چھوٹے بڑے نشست اور محفلوں کا بندوبست کرتا رہتا ہے.اسکے علاوہ یہ تنظیم مختلف قسم کے مغذور اور بزرگ شہریوں کی حوصلہ اور دلجوئی کی خاطر بیشتر اوقات سیاحتی اور ادبی سرگرمیاں منعقد کرنے کیساتھ موسیقی کے محفلوں کا انعقاد بھی کرتا آیا ہے. جس میں شامل تمام افراد کیلیے مختلف قسم کے قدیم کھانوں کا بھی بندوبست کیا جاتا ہے. جس میں نہ صرف مقامی افراد شامل ہوتے ہیں بلکہ دور دراز علاقوں سے آئے ہوے بزرگ شہری اور دوسرے افراد حصہ لیکر لطف اندوز ہوتے ہیں..
ہر سال کی طرح اس سال بھی پرواک کمیونٹی ڈیولپمنت ارگنائزیشن PCDO کے زیر اہتمام گزشتہ شب اپر چترال کے مختلف علاقوں میں موجود قدیم فنکاروں اور موسیقی کے شوقیں افراد کیلیے ایک محفل موسیقی کا انعقاد PCDO افس پرواک میں کیا گیا.جسکے مہمان خصوصی سرزمین پرواک کے نوجوان شخصیت جناب برات جان اور صدر محفل جناب نادر علی جان المعروف کیفتان میکی تھے.اس محفل کا مقصد قدیم فنکار و گلوکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ چترال کی قدیم تہذیب و ثقافت کو اپنی اصل حالت میں نوجواں نسل تک پہنچانے اور نوجوانوں کو اپنی ثقافت و تہذیب مثبت طریقے سے سنبھال رکھنے کیلیے پیغام دینا تھا.جسمیں قدیم فنکار و گلوکاروں جناب سیف الرحمن المعروف ملوک میکی، جناب ایثار ولی خان المعروف ممبار, وزیر لال، استاز حمید خان کے علاوہ کثیر تعداد میں چھوٹے بڑے جوان اور موسیقاروں جن میں نوجوان گلو کار عالم سفیر، ضیاالرحمن نوجوان ستھار نواز انعام الدین اور دوسرے اہل ذوق حضرات نگ بھر پور شرکت کی اور مختلف نئے اور پرانے گانے اور سوز ساز سے محفل کو چارچاند لگاتے ہوے داد وصول کیے.محفل کے اختتام پر چترال کی قدیم تہذیب و ثقافت کو زندہ رکھنے اور مقامی سطح پر ثقافت کیلیے کام کرنے والے چھوٹے بڑے تنظیمات کی حوصلہ افزائی اور تعاون کا نئے حکمران جماعت سے بھر پور مطالبہ کیا گیا. اور نوجوان نسل سے بھی ثقافت کے بگڑتے صورت حال کو روکنے کیلیے قدم اٹھانے پر زور دیا گیا..اور یوں دیر شب تک جاری رہنے کے بعد صدر محفل اور مہمان خصوصی اور دیگر اہل ذوق اکابرین کے اختتامی کلمات کیساتھ یہ پررونق محفل موسیقی اپنے اختتام کو پہنچا…
Parwak organizatin 1

Parwak organizatin 2

فقط ایچ رحمن پرواک


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
16618