Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گزشتہ دو برسوں سے تنخواہیں‌بند ہیں، چیئرمین واپڈا سے داد رسی کی اپیل..ممتازعلی ،عابد الرحمن

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( غفار سے) واپڈا کے ہائیڈرالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ چترال میں گزشتہ دس سالوں سے مختلف پوسٹوں پر خدمات انجام دینے والے ہائیڈروگرافر ممتاز علی ولد عزت مند شاہ اورچوکیدار عابد الرحمن ولد زیارت شاہ نے واپڈ ا کی طرف سے گزشتہ جون 2016 سے تنخواہ کی بندش کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے چیر مین واپڈ ا سے اپیل کی ہے کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ واپڈا کے حکام نے ان کے اوورایج ہونے کو تنخواہوں کی بندش کا جواز اقرار دیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ جب ان کو بھرتی کیا جارہا تھا تو اس وقت وہ اوور ایج نہیں تھے اور دس سال گزرنے کے بعد ان کی عمر کا معاملہ اٹھا نا کوئی قابل قبول وجہ نہیں ہے۔ عابدالرحمن نے کہاکہ ان کی تعیناتی ان کے باپ کی جگہ عمل میں آئی تھی جوکہ اس پوسٹ پر کام کرتے ہوئے ریٹائر ہوگئے تھے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
16614